پاکستان:2021علم الاعدادکی روشنی میں

 آپ کے علم میں ہے علم الاعداد سے حالات وواقعات کا اندازہ لگایا جاسکتاہے اس علم کو حضرت امام جعفرؓصادق سے بھی منسوب کیا جاتاہے لیکن قدیم چین کے لوگ بھی اس علم سے استفادہ کرنے کی سند موجودہے ہو سکتاہے حضرت امام جعفرؓصادق نے علم الاعداد کو نئی جہتیں بخش کر مزید طاقتور بنادیا ہو بہرحال آپ کی دلچسپی کے پیش ِ نظر علم الاعداد کی روشنی میں یہ سال کیسا رہے گا ؟کے کچھ پوشیدہ پہلوؤں کا تذکرہ کریں گے آپ کے لئے یہ جاننا ضروری ہے تاکہ آپ اس کی روشنی میں باخبرہوسکیں علم الاعداد بھی ایک علم ہے علی ہذالقیاس جس سے مستقبل کا اندازہ لگایا جاسکتاہے 2021 سال کا مفرد 5 ہے 5 کا تعلق تبدیلی کو ایک مخصوص سمت دینا ہے۔ 4 تبدیلی کا سال تھا جس کے دن کا نمبر5 نئی صورت حال کی فہم وفراست کی روشنی میں نئے احکامات اور نئی راہوں کا تعین ہے، 5 نمبر کا تعلق عطارد سے ہے جو کہ عقل، سمجھ بوجھ، نئی اختراعات، نئی ایجادات اور نئے قوانین سے متعلق ہے، کائنات کا مواصلاتی نظام بھی 5 کے ہی تحت ہے، اس سال ہماری دنیا ایک نئے مواصلاتی نظام سے متعارف ہوسکتی ہے، سوشل، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا نئی راہوں سے متعارف ہوسکتا ہے 5 کا عدد ایک مکمل تبدیلی اور مسلسل تبدیلی کا عدد ہے۔ 5 کے عدد میں پارہ صفتی موجود ہے۔ 2021 اور پاکستان! پاکستان اور انڈیا کا پیدائشی دن اور نمبر ایک ہی نمبر 8 ہے۔ 8 نمبر ایک عجیب نمبر ہے۔ مسلسل خرابی یا مسلسل بہتری۔ اس نمبر کو دیکھیے، جب سے پاکستان اور انڈیا کی ریاستیں وجود میں آئی ہیں مسلسل خرابیوں اور مسائل کی دلدل میں ہیں۔

8 نمبرپاکستان کا پیدائشی عدد ہے اور اس روز جمعہ تھا۔ یعنی اس روز 6 کا عدد متحرک تھا۔ 6 شہرت کا عدد ہے 6 اور8 کا امتزاج 5 ہے اور گویا ہم کہہ سکتے ہیں کہ ایک طرح سے پاکستان کا نمبر 5 بھی ہے۔ اسی 5 عدد کی ہی بنا پر پاکستان پوری دنیا کی خبروں میں موجود رہتا ہے۔ اس کی وجوہات مختلف ہوسکتی ہیں، لیکن یہ حقیقت ہے کہ پاکستان دنیا کے تمام ممالک کی نظر میں اپنی جداگانہ شناخت رکھتا ہے۔

2021 کا عدد 5 ہے اور پاکستان کا ذاتی عدد 8!

اعداد کی زبان سمجھنے کی کوشش کی جائے تو ہم کہہ سکتے ہیں 2021 بہ نسبتِ 2020 کے زیادہ ہنگامہ خیز اور اہم تبدیلیوں کی بنیاد رکھ رہا ہے۔ ہر ماہ اپنی جگہ ایک نیا دروازہ کھول رہا ہے۔ 8 اور 5 کا مفرد 13 اور 13 کا مفرد4 ہے۔ گویا ایک تبدیلی کا سال جیسا کہ 2020 پوری دنیا کے لیے رہا۔ 2020 نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا، 2021 میں پاکستان کو اندرونی اور بیرونی امور اپنی لپیٹ میں لے کر نئے قوانین اور نئی بنیادوں کی سمت لے جاتے ہوئے محسوس ہوتے ہیں۔ جنوری اور فروری میں نئی سیاسی صورت حال کی وجہ سے جمہوری نظام کی موجودہ بوسیدہ دیوار کو دھکا لگ سکتا ہے یعنی اپوزیشن حاوی بھی ہوسکتی ہے یا اپنے مفادات میں کچھ آئینی ترمیم یا قوانین میں ردوبدل کروانے میں کامیاب ہوسکتی ہے جس سے اپوزیشن کی احتجاجی تحریک ٹائیں ٹائیں فش ہوجائے گی۔ مئی میں نئے معاہدوں یا موجودہ جاری کاموں میں تبدیلی کا امکان ہے کچھ الجھنیں ریاستی افراد کا امتحان لے سکتی ہیں۔ جون اور جولائی حکومت میں شامل اہم شخصیات کے لئے مسائل لاسکتا ہے بڑی شخصیات کو اپنی سیکیوریٹی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہوگی۔ اگست میں چین سے جاری مشترکہ معاہدوں سے فائدے اور کچھ مسائل کا بھی اندیشہ ہوسکتاہے۔

ستمبر میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے اور کچھ نئے فیصلے اثاثوں میں بہتری کی امید پیدا کرسکتے ہیں، روپے کی ویلیو بہتر ہوتی نظر آتی ہے۔ 15 نومبر سے 15 دسمبر کے درمیان کچھ چیلینجز کا سامنا ہوسکتا ہے اور کچھ ادارے اپنی حدود پھلانگ سکتے ہیں۔ یہ مہینہ حکمرانوں کے لئے خطرناک بھی ثابت ہوسکتاہے اس لئے سیاستدانوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
 

Ilyas Mohammad Hussain
About the Author: Ilyas Mohammad Hussain Read More Articles by Ilyas Mohammad Hussain: 474 Articles with 413719 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.