فالس فلیگ آپریشن ! پاکستان کو درپیش خطرات!

فالس فلیگ آپریشن چھٹی طرز جنگ کا ایک اہم ہتھیار ہے۔ فالس فلیگ آپریشن جنگی حکمت عمل کا ایک اہم حصہ ہے جس سے مراد ایک ایسادہشتگرد انہ حملہ ہے جو، کوئی ملک یا ایجنسی کو اس کے لیے مؤرد الزام ٹھہرا سکے اور اس حملے کو بنیاد بناتے ہوئے دشمن ملک کے جارحانہ حکمت عمل اپناسکے۔اس فالس فلیگ آپریشن کی ایک مثال ماضی میں ملتی ہے جو ’’آپریشن نارتھ وِڈز ‘‘کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ یہ آپریشن امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی جانب سے کیوبا کے صدر کاستروکو ہٹانے کے لئے بنایا گیا تھا ۔ اس پلان میں اس وقت کے امریکی صدر جان ایف کینیڈٰی کو امریکی سرزمین پر دہشتگردی کے حملے، امریکی جنگی جہاز کو کیوبا کے قریب نشانہ بنائے جانے اور امریکی طیارے کو ہائی جیک کرنے جیسے آپریشنزپیش کئے گئے جس کے لیے امریکہ کیوبا کو مؤردالزام ٹھہراتے ہوئے اس پر حملہ آور ہو سکتا تھا۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمرا ن خان انڈیا کے فالس فلیگ آپریش کے بارے میں اگست اور دسمبر2019، مئی اور جون 2020 میں چرچا کرچکے ہیں ۔ ان کے علاوہ پاکستا ن کے دیگر سیاسی راہ نماؤں جن میں شاہ محمود قریشی ، معید یوسف اور میجر جنرل بابر افتخار بھی گزشتہ سال میں متعددبارانڈیا کی جانب سے کبھی فالس فلیگ تو کبھی سر جکل سٹرائیک سے متعلق خبر دارکرتے آئے ہیں ۔ یہ آواز ہمیشہ اس وقت اٹھائی جاتی رہی ہے جب کبھی بھارت انتہائی قدم کے نزدیک ہوتا تھا اور حساس معلومات میں پاکستان کو ابلاغ حاصل ہوجاتا تھا۔ اس طرح بھارت کے لئے رکنے کے علاوہ کوئی پہلونہیں بچتارہا ۔ اس سے پہلے بھی بھارت پٹھان کوٹ ،اوڑی ،ممبئی حملے اور پلوامہ کی آڑمیں پاکستان کے خلاف دنیا میں پراپیگنڈہ کرتا رہا ہے ۔ سابقہ حکومتو ں کی ناکام خارجہ پالیسیوں کی وجہ سے ہمیشہ بھارت پاکستان کو عالمی برادری میں تنہا کرنے میں کامیاب رہا ہے ۔

بھارت کے اس رویے کے پیچھے بہت سی وجوہات پڑی ہیں ۔ ایک یہ کہ پاکستا ن آئندہ دنو ں میں ایف اے ٹی ایف کو پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کے ثبوت بھارت کے خلاف دینے والا ہے کہ پاکستان میں بھارت نہ صرف اندرونی مداخلت کا متحمل ہو ا ہے بلکہ پاکستان میں ہونے والے 70%سے زائد دہشتگرد انہ وقعات میں بھارت ملوث پایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان میں موجود عسکری قبائلی گروہوں جن میں بی ایل اے بی ایل ایف قادیانیت اور فتنہ گو ہر شاہی سمیت دیگر فتنہ پردازوں کو مالی ، افرادی اور پروفیشنل معاونت میں بھی ملوث ہے اس کے علاوہ بھارت کے اندرونی مسائل جو آئے روز کشیدگی اختیار کرنے جارہے ہیں سے بھارتی عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے بھی ایسے پراپیکنڈے ہورہے ہیں ۔

بھارت میں اس وقت اس کے انتہا پسند ہند وگروہوں وشواہندو پریشد اور آر ایس ایس کی ہر ادارے میں جے جے کار ہے ۔آرایس ایس کو ایسا دھو نس اور پوزیشن جمانے میں کئی سال محنت کرنی پڑی ہے اب وہ اسے کسی بھی قیمت پر چھوڑنا نہیں چاہتے ۔انہوں نے ملکی معیشت کو قربان کر کے اپنے اہم لوگوں کو معاشی سطح پر مضبوط کرلیا ہے ۔ اور ملکی ساکھ کو قربان کر کے سنگھ پر یوار کے مؤقف اور منشور کو ہرحال میں پورا کرکے دکھایا ۔ حال ہی میں بھارت کے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں دنیا نے ایک عسکری عجوبہ دیکھا۔ اس پروگرام کی میزبانی امیتابھ بچن کررہے تھے ۔ اس چکر ویر عجوبے کے مطابق ’’پاکستانی فوجی نے اس کے بائیں کاندھے پرمشین گن کا پورا برسٹ مارا ، جس میں کم از کم ستائیس گولیاں ہوتی ہیں ۔ پھر دوسرا برسٹ پیٹ پر مارا یعنی ستائیس گولیاں! پھر بھی تسلی نہ ہوئی تو اسے الٹا کرے اس کی کمر پر ایک اور بر سٹ مارا یعنی پوری ستائیس گولیاں! پھر بھی یقین نہ آیا کہ مرا ہے کہ نہیں تو چوتھا برسٹ اس کی چھاتی پر مارا! مگر اس سارے برسٹ کو قمیص کی جیب میں موجو دپانچ روپے کے سکے نے روک لیا ۔ پاکستانی فوجی جب اس کو مردہ سمجھ کر آگے بڑھ گئے تو اس نے بٹو ے میں سے ایک ایک کلو کے پندرہ ہینڈ گرنیڈ نکالے اور ڈیڑھ فٹ کے فاصلے پر پھینک دیئے۔ تمام پاکستانی فوجی اور ان کا ڈپو وغیرہ موقع پر ہی اڑگئے مگر یہ عجوبہ بچ گیا ۔ فلم یہاں ختم نہیں ہوتی بلکہ اس نے پانچ سو میڑ کی بلندی سے نیچے چھلانگ لگائی اور سیدھا اپنے کیمپ میں جاگرا ! اس سے جب بھارتی کمانڈر نے پوچھا کہ کیا تما ٹھیک ہو؟ تو اسی وقت اپنی ٹانگوں پر کھڑا ہو گیا اور سلیوٹ کرتے ہوئے پکارا ’’جے ہند ‘‘اور کمانڈر نے اسے مزید پچاس سپاہیوں کا کمانڈر بنادیا اور دوبارہ سب سے اونچی چوٹی کے اوپر بھیج دیا ۔ جہا ں اس نے اپنے جسم سے 150گولیا ں خود نکال کر مرہم پٹی کی ‘‘۔ پاکستانی فلم انڈسڑی ایسی کہانیا ں 20-25سال پہلے بنا یا کرتی تھی جس میں سلطان راہی مصطفی قریشی، شان اورمعمررانا ایک آواز پر مرے ہوئے جی کردوڑے آتے تھے ۔ اس فوجی نے فلم رٹ کر بھارتی جنتا کو اس انداز میں سنائی کہ وہا ں کا ہیرو بن گیا۔ اس طرح کی سرجیکل سٹرائیک کی کہانیا ں بھارت پہلے بھی گھڑتارہا ہے ۔ دوسری طرف ہم جانتے ہیں کہ عالمی سطح پر تاجر ایک دوسرے کو بھرپور معاونت کرتے ہیں پاکستان میں جوں جوں پی ڈی ایم ناکام ہورہی ہے ۔ اور ان تاجروں کے خلاف گھیرا تنگ ہورہا ہے ۔ تو ں توں مودی ودیگر ایشیاء اور خلیج کے بڑے تاجر پاکستانی حکومت کو گرانے کے لئے ایک جٹ ہو کر سازشیں اور جال بن رہے ہیں ۔ لیکن انشاء اﷲ پاکستا ن نے قائم و دائم رہنا ہے اور ایسا ہر ہتھ کنڈہ ناکام ہونا ہے ۔
ٍ پاکستان پائندہ آباد
پاک فوج زندہ آباد
 

Malik Shafqat ullah
About the Author: Malik Shafqat ullah Read More Articles by Malik Shafqat ullah : 235 Articles with 198652 views Pharmacist, Columnist, National, International And Political Affairs Analyst, Socialist... View More