ہو جاتا ہے


اس نے اشارہ کیا
حامد نے دروازہ کھول دیا
وہ اپنے ملائم وجود کے ساتھ گاڑی میں آ کر بیٹھ گئی ۔
تم کیسے پہچان گئیں میں نے تو ماسک لگایا ہوا ہے ۔
وہ ملائم آواز اور دھیمی مسکراہٹ سے بولی !
میں آنکھوں سے پہچان جاتی ہوں ، اس نے اپنے میک اپ کے ماسک کو ٹھیک کرتے ہوئے جواب دیا۔

اچھا بتاؤ کہاں جانا ہے؟ حامد نے پوچھا۔

یہی تو نہیں پتہ کہ کہاں جانا ہے ؟
بس جہاں جانا ہے تمہارے ساتھ جانا ہے .
جس کے ساتھ جانا تھا اس نے ساتھ چھوڑ دیا۔
میں نے بھی اس کا ہاتھ چھوڑ دیا ۔
ہم نے سالوں کا بنا رشتہ توڑ دیا ۔
اپنے اپنے رستوں کی سمت کو موڑ دیا ۔
اس نے اپنی عجیب باتوں سے میرے زہن کو جھنجوڑ دیا ۔
اعتماد کو ٹھیس پہنچائ ، زبان سے دکھ پہنچایا اور میری والدہ کے سامنے مجھے رسوا کیا.
مجھے ایک کندھا چاہئے جس پر سر رکھ کر سو جاؤں ۔
سارا دن جاگتے جب رات میں نیند لیتے ہیں تو غم بھاگ جاتے ہیں۔ یا پھر زندگی کے بعد موت کی نیند ۔ اور ماں کی گود ۔ باپ کی تھپک سے پھر سے زندگی کی طرف لوٹ آنا اور جاگ جانا۔

چلو چھوڑو کوئ اور بات کرتے ہیں ، حامد نے اس کو ریلیکس کرنے کے لیے اس کا دیہان بٹانا چاہا ۔ اس نے بھی اپنا دل ایک طرف کرنے کی کوشش کی لیکن زہن نے الجھا دیا اور پھر زہن کے بجاے اپنے بالوں کو سلجھانے لگی۔

وہ ایک ریسٹورینٹ میں جا کر بیٹھ گئے۔ حامد سانولی چاے پیتے اور وہ آئسکریم کھاتے گفتگو کا سلسلہ دوبارہ جوڑنے لگے ۔
میں نے تو اب دوبارہ نہیں جوڑنا ، کیا تم سانولی سے تعلق دوبارہ جوڑو گے۔
حامد نے جواب دیا تعلق معلق ہوا ہے ٹوٹا نہیں ہے اور نا ہی توڑنا ہے۔
تمہارا تو دل ٹوٹا ہے اور ٹوٹے دل کے ساتھ خدا ہوتا ہے ۔
وہی ہوتا ہے جو منظور خدا ہوتا ہے ۔

ملائمہ کہتی ہے کہ اب میں آزاد رہنا چاہتی ہوں ۔
اپنی مرضی سے زندگی سے لطف اندوز ہونا چاہتی ہوں ۔ دوست بنانا چاہتی ہوں ۔ دوستی کا رشتہ میں آسانی ہے ۔ محبت کے رشتے میں مشکلات ہیں ۔
دوستوں سے دوستی ، اولاد سے دوستی ، والدین سے دوستی اور خدا سے بھی دوستی۔

حامد غور کرتے بولا کہ پھر بھی کسی نا کسی سے محبت ہو ہی جاتی ہے۔
پیار کیا نہیں جاتا
ہو جاتا ہے ۔
کوئ کہتا ہے
ہو جا !
اور وہ ہو جاتا ہے ۔
اور وہ خدا ہوتا ہے یا خدا کا دوست ہوتا ہے۔


 

Noman Baqi Siddiqi
About the Author: Noman Baqi Siddiqi Read More Articles by Noman Baqi Siddiqi: 255 Articles with 262010 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.