|
|
کہتے ہیں کہ اب دور وہ ہے کہ ایک کام سے تو گزارا ممکن نہیں اور شوبز کا
مستقبل کیا ہوگا یہ بھی کوئی نہیں جانتا۔۔۔جو حال بہت سارے ستاروں کا
کسمپرسی کی وجہ سے ہوا یا پھر لوگوں کے بھلانے کی وجہ سے ، اس کا سامنا
کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔۔۔کچھ یہی سوچ دماغ میں بٹھا کر بہت سارے
ستاروں نے شوبز کے ساتھ ساتھ بزنس کی دنیا میں بھی قدم جما دیئے۔۔۔ |
|
اعجاز اسلم |
اداکار اعجاز اسلم یوں تو ماڈلنگ اور اداکاری میں آگے پھر بڑھنا شروع ہو
گئے ہیں لیکن ان کے دماغ میں یہ سوچ ہمیشہ سے تھی کہ میں کپڑے کا بزنس
کروں۔۔۔پہلے انہوں نے آرگینک پراڈکٹس کا کام شروع کیا اور بعد میں کرتوں کی
ماڈلنگ کی جو خود ان کے ہی ڈیزائن کئے ہوئے ہیں۔۔۔اعجاز اسلم اس سے پہلے
بھی ایک بار اپنے نام سے برانڈ کھول چکے تھے لیکن ناکامی ہاتھ آئی تھی۔۔۔اس
بار انہیں کافی امید ہے اور یہی سوچ کر انہوں نے شلوار قمیض کے ساتھ ساتھ
ڈینم جنینز اور شرٹس بھی متعارف کروائے۔۔۔ |
|
|
یاسر نواز |
فلم کی پروڈکشن اور ڈائریکشن ہمیشہ کے لئے زندگی نہیں
بنا پائیں گے۔۔۔اس بات کا اندازہ ہوتے ہی یاسر نواز نے اپنے ساتھی اداکار
کنور کے ساتھ مل کر ریسٹورنٹ کھولا۔۔۔گرچہ اس میں ابھی انہیں کوئی فائدہ
نہیں لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ وہ اس پر کافی محنت کر رہے ہیں اور ان کا
ارادہ ہے کہ یہ کام کسی طرح آگے بڑھے۔۔۔ |
|
|
میکال ذوالفقار |
اداکار میکال نے بھی زندگی کے اتار چڑھاؤ دیکھنے کے بعد
اپنے پیسے کو صحیح جگہ انویسٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔۔۔کافی سوچ بچار کے بعد
انہوں نے سیلون کھولا جس کا نام ’’ہیڈلائنز فار مین‘‘ رکھا گیا۔۔۔یہ سیلون
لاہور کے مہنگے ترین علاقے میں بنایا گیا ہے اور اس کی اوپننگ پر ستاروں کا
ایک ہجوم تھا۔۔۔ |
|
|
نعمان اعجاز |
روز روز کی پریشانیوں نے نعمان اعجاز کو یہ سوچنے پر
مجبور کیا کہ ان کے بچوں کا کیا مستقبل ہے۔۔پھر انہوں نے ایک ریسٹورنٹ
کھولنے کا سوچا لیکن یہاں کے ماحول سے دور۔۔۔نعمان اعجاز نے اپنی بیگم کی
مدد سے کینیڈا میں ’’لاراچیبائے نعمان اعجاز‘‘کے نام سے ریسٹورنٹ
کھولا۔۔۔اور اب یہ کافی کامیابی سے چل رہا ہے- |
|