میں اس گھر کے 6 لاکھ روپے کرایہ دیتی ہوں ۔۔۔ 10 ایسے اداکار جو کرائے کے گھر میں رہتے ہیں

image
 
اپنے گھر کا خواب ہر شخص رکھتا ہے، لیکن دنیا بھر میں ایسے کم ہی لوگ ہیں جو اپنے گھروں میں رہتے ہیں، اکثریت تو کرائے کے گھروں میں رہتی ہے۔ کچھ ایسے ہی اداکار بھی ہیں جو کرائے کے گھروں میں رہتے ہیں۔ آپ بھی دیکھیئے یہ کون ہیں اور ماہانہ کتنا کرایہ ادا کرتے ہیں؟
 
 ٭ جیکولین فرنینڈس:
بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس ایک کرائے کے فلیٹ میں رہتی ہیں جس کی مالکن اداکارہ پریانکا چوپڑا ہیں۔ جیکولین پریانکا کو ماہانہ 6 لاکھ 78 ہزار بھارتی روپیہ بطور کرایہ ادا کرتی ہیں۔
image
 
 * ایوشمان کھرانہ:
 بھارتی اداکار ایوشمان کھرانہ بھی کرائے کے گھر میں رہتے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے اپنا گھر تبدیل کیا تھا مگر وہ بھی کرائے کا ہے اور یہ ماہانہ سوا 5 لاکھ بھارتی روپیہ کرایہ ادا کرتے ہیں۔
image
 
٭ سدھارتھ ملہوترا:
اداکار سدھارتھ ملہوترا بھی کرائے کے گھر میں رہتے ہیں۔ یہ بھی ہر ماہ 5 لاکھ کے قریب کرایہ دیتے ہیں جس میں بجلی، گیس وغیرہ کا بل سب شامل ہے۔
image
 
٭ نرگس فخری:
اداکارہ نرگس فخری بھی کرائے کے اپارٹمنٹ میں رہتی ہیں اور ماہانہ 3 لاکھ 26 ہزار کا کرایہ ادا کرتی ہیں، یہ بات انہوں نے سنجیوو کے شو میں بتائی تھی۔
image
 
٭ حاجرہ یامین:
پاکستانی اداکارہ حاجرہ یامین بھی کرائے کے گھر میں رہتی ہیں چونکہ یہ اکیلی ہی ہیں، ان کے والدین لاہور میں رہتے ہیں اور یہ کراچی/اسلام آباد میں کرائے پر رہتی ہیں۔
image
 
٭ حنا الطاف:
اداکارہ حنا الطاف بھی کرائے کے گھر میں رہتی تھیں، اور اب یہ اپنے شوہر آغا علی کے ساتھ حال ہی میں ایک نئے گھر میں شفٹ ہوئی ہیں۔
image
 
٭ راجکمار  راؤ:
بھارتی اداکار راجکمار راؤ بھی ممبئی میں ایک چھوٹے فلیٹ میں رہتے ہیں جس کا ماہانہ کرایہ 70000 ہے۔ حال ہی میں انہوں نے اپنا گھر تبدیل کیا تھا جس کا کرایہ بھارتی 1 لاکھ 96 ہزار کے قریب ہے۔
image
 
٭ کومل عزیز:
پاکستانی اداکارہ کومل عزیز بھی کرائے کے گھر میں رہتی ہیں۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ: '' اکیلے رہنا مشکل ہے، مگر کرائے کے گھر میں رہنا اس سے زیادہ مشکل ہے۔''
image
 
٭ الیانا ڈی کروز:
الیانا ڈی کروز شروع ہی سے کرائے کے گھر میں رہی ہیں، حالیہ جس گھر میں یہ رہائش پزیر ہیں اس کا کرایہ بھارتی 3 لاکھ 20 ہزار کے قریب ہے۔
image
 
٭ سنجے مشرا:
بھارتی اداکار سنجے مشرا بھی کرائے کے گھر میں رہتے ہیں، یہ ایک سادے سے مکان میں رہتے ہیں جس کا کرایہ بھارتی 45 ہزار روپے سے بھی کم ہے۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: