میمز بنا کر مذاق بھی اڑایا جاتا ہے لیکن۔۔ ندا یاسر کا مارننگ شو شدید تنقید کا نشانہ بننے کے باوجود اب تک بند کیوں نہیں ہوا؟

image
 
کبھی دلہنوں کی پریڈ کرائی جارہی ہوتی ہے تو کبھی اسٹیج پرخوفناک ماحول بنا کر جن بھوتوں کے قصے بیان کیے جاتے ہیں اور کہیں منہ پر ابٹن اور کھیرے کا لیپ لگایا جاتا ہے۔ جی ہاں یہ بات کی جارہی ہے مارننگ شوز کی جس میں ہر طرح کے موضوعات کو زیرِ بحث لایا جاتا ہے۔ مارننگ شوز عوام میں اتنے مقبول کیوں ہیں اور ریٹنگ کے لئے ان شوز میں کیا کیا ہوتا ہے ہم ان ہی عوامل پر بات کریں گے۔
 
چٹپٹے موضوعات کا انتخاب
مارننگ شوز میں موضوع ہی ایسے منتخب کیے جاتے ہیں جو عوام اور خاص طور پر گھریلو خواتین کی پسند کے ہوں کیونکہ صبح کے وقت گھریلو خواتین شوہر کو دفتر اور بچوں کو اسکول بھیج کر فارغ ہوتی ہیں اس لئے مارننگ شوز کا اصل ٹارگٹ وہی ہوتی ہیں۔ اسی لئے ان میں شادی بیاہ، طلاق اور گھریلو موضوعات پر بات کی جاتی ہے۔
 
“ریٹنگ کے لئے کچھ بھی“
گزشتہ دنوں ندا یاسر کے مارننگ شو میں ایک متاثرہ خاندان کو مدعو کیا گیا جس میں بات کرنے کا انداز اور سوالات دیکھنے والوں کو بالکل پسند نہیں آئے اور ایک صارف نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے لکھا “ساری اوٹ پٹانگ حرکتیں ندا یاسر کے شو میں ہوتی ہیں۔ یعنی ٹی آر پی کے لئے کچھ بھی چلے گا۔“ صرف ندا ہی نہیں بلکہ تمام ہی چینلز پر ریٹنگ کے لئے ایسے ہی طریقے استعمال کئے جاتے ہیں۔
 
image
 
رنگ برنگے ملبوسات کی نمائش
مارننگ شوز میں مختلف رنگوں کے کپڑوں کی بھرمار دکھائی جاتی ہے۔ جن کا حاصل وصول تو کچھ نہیں ہوتا البتہ خواتین میں لباس کے حوالے سے مقابلے بازی کی فضا ضرور پیدا ہوجاتی ہے۔
 
ندا یاسر کا شو کبھی بند کیوں نہیں ہوا؟
میمیز بننے اور ہمیشہ متنازعہ رہنے کے باوجود ندا یاسر کا شو کبھی بند نہیں ہوا غالباً اس کی وجہ وہ ریٹنگ ہے جو وہ ہمیشہ اپنے پروگرام سے برقرار رکھتی ہیں۔ جن کے لئے وہ مہمانوں سے ذاتی نوعیت کے سوالات کرنے سے بھی نہیں چوکتیں۔ اس کے علاوہ ہر ایسا شخص جو تھوڑا مشہور ہوجائے ندا اسے اپنے شو میں بلانے کے لئے ایک دن بھی ضائع نہیں کرتیں۔
 
image
 
البتہ ایک تنازعے پر عوام کے ان کا شو بند کرنے کے مطالبے پر انھوں نے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگی تھی اور یہ کہا تھا کہ“ ’جانے انجانے میں مجھ سے ایسے سوالات ہوئے ہیں تو میں معافی مانگتی ہوں کیونکہ میں آپ کو ناراض نہیں دیکھ سکتی“۔ شاید یہی وجہ ہے کہ بروقت معافی مانگ لینے کی وجہ سے لوگوں کے دل ان کے لئے نرم ہوگئے اور ان کا شو بند نہیں کیا گیا۔
YOU MAY ALSO LIKE: