کام کی تلاش کراچی تک لے آئی۔۔۔پاکستان کے دوسرے شہروں کے اداکار جو کام کی وجہ سے کراچی آئے

image
 
کہتے ہیں کام کی تلاش انسان کے مقام کو بدلنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور کچھ یہی ہوا شوبز کے بہت سارے ستاروں کے ساتھ۔۔۔کراچی ایک ایسا شہر ہے جہاں کوئی بھی کام حاصل کرسکتا ہے۔۔۔کیونکہ مواقع کی بھرمار ہے۔۔۔اور یہی سوچ بہت سارے ستاروں کو ان کے شہر سے کراچی تک لے آئی
 
فیصل قریشی
فیصل قریشی تو ہمیشہ سے لاہور میں ہی رہتے تھے لیکن زیادہ تر بڑے ڈرامے کراچی شہر سے بنا کرتے تھے۔۔۔اگر لاہور کا ایک ڈرامہ مل بھی گیا تب بھی کراچی کے مقابلے میں پھر دوبارہ کام ملنا ذرا مشکل ہوجاتا تھا۔۔جب فیصل نے سوچا کہ مجھے تو اسی فیلڈ میں آگے آنا ہے تو پھر ان کے پاس دوسرا راستہ لاہور سے کراچی ہجرت تھا۔۔۔اور ان کا یہ فیصلہ ان کے لئے بہترین ثابت ہوا۔۔۔
image
 
نبیل ظفر
بلبلے ڈرامے کے نبیل نے تو ہمیشہ سے ہی فیصل آباد کی ہوا کھائی تھی۔۔۔لیکن ان کو اچھی طرح اندازہ ہوچکا تھا کہ کام اگر کرنا ہے تو کراچی سے دوستی کرنی پڑے گی۔۔۔کراچی نے بھی ان سے دوستی نبھائی اور نبیل نے انڈسٹری میں خوب جگہ بنائی۔۔۔
image
 
نعمان مسعود
اداکار نعمان مسعود کی والدہ نے تنہا نعمان اور ان کی بیگم کی پرورش کی کیونکہ نعمان کے والد کا انتقال ہوچکا تھا۔۔۔یہ فیملی اسلام آباد میں خوشی خوشی رہ رہے تھے۔۔۔سب کزنز بھی وہیں تھے لیکن نعمان کا کام وہاں نہیں تھا۔۔۔انہو ں بھی سوچا کہ کام اگر مسلسل کرنا ہے تو یہ صرف کراچی میں ہی ممکن ہے۔۔یوں ان کا اسلام آباد سے کراچی تک پہنچنے کا سفر کامیاب ہوا-
image
 
صنم چوہدری
انڈسٹری میں کئی اداکارائیں ہیں جنہوں نے لاہور سے تعلق ختم کیا تو ہی کراچی نے ان کے لئے دل بڑا کیا۔۔۔انہی میں سے ایک ہیں صنم چوہدری۔۔۔وہ بہترین اداکارہ تھیں لیکن ان کی صلاحیتوں کو پہچان ملی کراچی سے۔۔۔تو انہوں نے مستقل یہیں قیام کیا اور اب شادی کرکے ملک سے باہر جا چکی ہیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: