یوم تجدید عہد وفا اور دفاع وطن کے تقاضے (حصہ دوم)

١: وحدت قوم
اس وقت ہمیں ایک قوم کی ضرورت ہے ۔جس کے لیے ہم تمام قوم کے اندر ایک ملی غیرت کا جذبہ پیدا کریں ۔ان کے درمیان لسانی ،مذہبی، اور ہر طرح کے تعصبات کو دور کریں ۔جس کی وجہ سے ہم ایسی قوم تشکیل دینے میں کامیاب ہو جائیں گے جہاں سب قوم اتحاد و اتفاق قائم رکھتے ہوئے ایک متحد قوم ہونے کا ثبوت پیش کرنے میں کامیاب ہوجائے گی ۔اور جب کوئی مشکل گھڑی آئی تو پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر اس کا سامنا کرے گی ۔اگر ہم متحد ہوں گے تو ہمیں ہمارا دشمن کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گا ۔اس کا سب سے آسان طریقہ قوم میں احساس محرومی کو گوگل کرنا ہوگا تا کہ ہمارا دشمن محروم طبقات کے لوگوں کو اپنے ناپاک ارادوں کے لیے استعمال نہ کرے ۔

٢: معاشی استحکام
موجودہ صورتحال میں دفاعِ وطن کا دوسرا سب سے اہم تقاضہ سامراجی طاقتوں کے غلبے سے آزادایک طاقتور معاشی نظام ہے ۔معاشی طور پر مضبوط ملک ہی دفاعی طور پر مضبوط ہوتا ہے ۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک میں ایسا معاشی نظام تشکیل دیا جائے جو آزاد اور منصفانہ بنیاد پر ہو۔اس لئے صرف اور صرف اسلامی معاشی نظام ہی کارآمد ہو سکتا ہے ۔جس سے لوگوں کو معاشی ترقی کے برابر مواقع ملیں گے اور معاشی وسائل کی منصفانہ تشکیل ہوگی وغیرہ ۔جو اس ملک کی اساس کا ایک اہم جزو ہے ۔جس دن پاکستان مضبوط معاشی طاقت بن گیا اس دن ہمارا دفاع ناقابل تسخیر ہو جائے گا ۔

٣: سیاسی استحکام
پاکستان کا مضبوط دفاع سیاسی استحکام میں مضمر ہے ۔اگر پاکستان میں آئین کی بالادستی ہوگی اور پارلیمنٹ اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہوگا اور سیاسی نظام مضبوط ہوگا تو ملک میں سیاسی استحکام آئے گا۔تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہوکر ملک کی سلامتی کے معاملے پر متفق ہونا پڑے گا ۔ہم اپنے ان اقدامات کی بدولت پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنا سکتے ہیں ۔1971(انیس سو اکتر )میں سیاسی عدم استحکام کی بدولت ہی ملک دولخت ہوا ۔بھارت پاکستان میں لسانیت اور صوبائیت کے تعصبات کو ہوا دے رہا ہے ۔تاکہ ملک میں خارجی گروہ پیدا کرکے ملک کا دفاع کیا جائے اور خانہ جنگی کی صورتحال کو برپا کیا جائے ۔ایسا وہ کر بھی چکے ہیں جن کوآپریشن ردالفساد ،آپریشن ضرب عضب مغیرہ جیسے اقدامات کرکے ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے محفوظ بنایا گیا ۔اور ملک کادفاع مضبوط کیا گیا ۔اگر ہم اب ہوش کے ناخن نہ لیں تو ملکی دفاع کمزور ہو سکتا ہے ۔یوم دفاع ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم تمام سیاسی اختلافات بھلا کر ملکی سلامتی اور ترقی کے لئے متحد ہو جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جاری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

محمد جواد احمد
About the Author: محمد جواد احمد Read More Articles by محمد جواد احمد: 20 Articles with 19967 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.