کتاب مقام صحابہؓ اور حقیقت قادیانیت

نام کتاب : مقام صحابہؓ اور حقیقت قادیانیت
تالیف : عبیداللہ لطیف
تقدیم : علامہ حافظ ابتسام الہی ظہیر حفظہ اللہ
نظرثانی : محدث العصر فضیلة الشیخ ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ / فضیلة الشیخ محمد متین خالد حفظہ اللہ
صفحات : ١٢٨
قیمت : ٢٤٠
🟣🟣 ملنے کے پتے 🟣🟣

1_ مکتبہ قدوسیہ غزنی سٹریٹ اردو بازار لاہور
04237230585
2_ مکتبہ اسلامیہ غزنی سٹریٹ اردو بازار لاہور
0423724973
3_ مکتبہ اسلامیہ بالمقابل شیل پٹرول پمپ کوتوالی روڈ فیصل آباد
0412634504
4_ مکتبہ اہلحدیث نزد جامع مسجد اہلحدیث امین پور بازار فیصل آباد
0412624007
5_ مکتبہ دارالسلف محلہ آس داس جمن شاہ روڈ ٹنڈو آدم
03223553215
6_ ادارہ تفہیم الاسلام احمد پور شرقیہ ضلع بہاولپور
03022186601
7_ عبیداللہ لطیف ناظم خاتم النبیین اکیڈیمی جامعہ سلفیہ روڈ جمیل آباد فیصل آباد
03046265209

حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کے بارے میں قادیانیوں کی یاواگوئیوں کو محترم جناب عبیداللہ لطیف صاحب حفظہ اللہ نے زیر نظر کتاب ”مقام صحابہؓ اور حقیقت قادیانیت“ میں جمع کر دیا ہے۔ محترم موصوف کی قادیانی لٹریچر پر وسیع نظر ہے اور وہ اس حوالے سے متعدد رسائل لکھ چکے ہیں جن میں سے بعض زیور طبع سے آراستہ ہو چکے ہیں اور بعض مستقبل قریب میں ان شاء اللہ شائع ہوں گے۔ محترم عبیداللہ لطیف صاحب نے ”مقام صحابہؓ اور حقیقت قادیانیت“ میں یہ بھی مدلل طور پر ثابت کیا ہے کہ مرزاغلام احمد قادیانی اور اس کی ذریت جہاں دائرہ اسلام سے خارج ہے اور وہ خود اپنے آپ کو ایک مستقل امت قرار دیتے ہیں وہاں اس ات سے بھی خبردار کیا ہے کہ یہ ملعون و مردود گروہ اسلام کے ہی نہیں پاکستان کے بھی مخالف تھے اور اب بھی مخالف ہیں۔ گویا یہ اسلام کے ہی غدار نہیں ارض پاک کے بھی غدار ہیں اور ان کی تمام تر وفاداریاں انگریز اور حکومت برطانیہ سے وابستہ ہیں۔دعا ہے کہ اللہ سبحانہ تعالیٰ ان کی اس خدمت کو شرف قبولیت سے نوازے اور جوئندگان حق کو اس سے صراط مستقیم کی رہنمائی کا ذریعہ فرمائے۔”عقیدہ ختم نبوت“ کی چوکیداری کی توفیق بخشے اور اس فریضہ کو اخلاص سے نبھانے میں بہر نوع مدد فرمائے آمین یا رب العالمین۔

فضیلۃ الشیخ محدث العصر حضرت مولانا ارشادالحق اثری حفظہ اللہ

محترم بھائی عبیداللہ لطیف ہمیشہ عقیدہ ختم نبوت کے دفاع کے لئے اپنے قلم کو متحرک رکھتے ہیں اس حوالے سیاس حوالے سے ان کی تحریر انسانوں کے لئے اور ختم نبوت کو چاہنے والوں کے لئے ہمیشہ متأثر کن اور علمی اعتبار سے ان کے رسوخ میں اضافہ کرنے کا باعث ہوتی ہے۔ صحابہ کرامؓ کی عظمت کا دفاع اور اس حوالے سے منکرین ختم نبوت کے غلیظ کردارکو سامنے لانے کے لئے جس خوبصورت کاوش کو پوری محنت اور توجہ اور قادیانیوں کے اصل حوالہ جات سے مزین کر کے اورقرآن و حدیث کے ساتھ موازنہ کر تے ہوئے جس طرح قادیانی کفر کواپنی اس کتاب میں واضح کیا ہے وہ ہر اعتبار سے لائق تحسین ہے۔ ان کے احساسات،جزبات،اور تحقیق کو جتنا بھی سراہا جائے اتنا ہی کم ہے۔ میں اللہ رب العزت سے دعاگو ہوں کہ اللہ تعالی بھائی عبیداللہ لطیف کی کاوشوں کو قبول و منظور فرمائے اور تادم واپسی اسی طرح کتاب وسنت کی نشرواشاعت میں مشغول رہیں اور ختم نبوت کی چوکھٹ کی چوکیداری کرتے رہیں۔آمین

علامہ حافظ ابتسام الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ
عبیداللہ لطیف Ubaidullah Latif
About the Author: عبیداللہ لطیف Ubaidullah Latif Read More Articles by عبیداللہ لطیف Ubaidullah Latif: 111 Articles with 215220 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.