کتاب "ایک غلطی کا ازالہ یا قادیانی مغالطے"
(عبیداللہ لطیف Ubaidullah Latif, Faisalabad)
|
نام کتاب : ایک غلطی کا ازالہ یا قادیانی مغالطے تالیف : عبیداللہ لطیف صفحات : 96 قیمت : 200 ناشر : خاتم النبیین اکیڈیمی فیصل آباد 🟣🟣 ملنے کے پتے 🟣🟣
1_ مکتبہ قدوسیہ غزنی سٹریٹ اردو بازار لاہور 04237230585 2_ مکتبہ اسلامیہ غزنی سٹریٹ اردو بازار لاہور 0423724973 3_ مکتبہ اسلامیہ بالمقابل شیل پٹرول پمپ کوتوالی روڈ فیصل آباد 0412634504 4_ مکتبہ اہلحدیث نزد جامع مسجد اہلحدیث امین پور بازار فیصل آباد 0412624007 5_ مکتبہ دارالسلف محلہ آس داس جمن شاہ روڈ ٹنڈو آدم 03223553215 6_ ادارہ تفہیم الاسلام احمد پور شرقیہ ضلع بہاولپور 03022186601 7_ عبیداللہ لطیف ناظم خاتم النبیین اکیڈیمی جامعہ سلفیہ روڈ جمیل آباد فیصل آباد 03046265209 کذاب مدعیان نبوت میں سے ایک نام مرزا غلام احمد قادیانی کا بھی ہے جو 1839ء یا1840ء میں ضلع گورداسپور کے قصبہ قادیاں میں پیدا ہوا 1882ء میں اس نے دعوی مجددیت کیا اور 1891ء میں دعوی مسیحیت کیا۔ 1901ء میں اس نے ایک کتاب بعنوان ”ایک غلطی کا ازالہ“لکھی مرزا غلام احمد قادیانی کی یہ کتاب قادیانیوں کے نزدیک بہت بڑی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس کتاب میں مرزاقادیانی نے اپنے دعوی نبوت سے انکار کی نہ صرف تاویل کرنے کی کوشش کی ہے بلکہ دوٹوک الفاظ میں دعوی نبوت بھی کیا ہے۔ مرزا صاحب قادیانی کی یہ چھوٹی سی کتاب صرف گیارہ صفحات پر مشتمل ہے۔ محترم عبیداللہ لطیف صاحب نے ایک کتاب بعنوان ”ایک غلطی کا ازالہ یا قادیانی مغالطے“ تالیف کی جس میں انہوں نے مرزا قادیانی کی کتاب”ایک غلطی کا ازالہ“ کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ لیا ہے اور ہر بات بحوالہ کی ہے۔ اپنی کتاب کے ٹائیٹل کے بیک پیج پر قادیانیوں کے نام کھلا خط بھی شائع کیا ہے جس میں قادیانیوں کو نہ صرف دعوت فکر دی ہے بلکہ دعوت اسلام بھی دی گئی ہے ۔ الغرض یہ کتاب دلائل و براہین کی بنیاد پر ایک لاجواب کتاب ہے ۔ یہ کتاب جہاں پر تمام قادیانیوں کو اندھی عقیدت اور تعصبات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے تحقیقی نقطہ نگاہ سے پڑھنی چاہیے وہیں پر مسلمانوں کے لئے بھی ضروری ہے کہ اس کتاب کا مطالعہ کریں تاکہ مرزا غلام احمد قادیانی کے دجل و فریب اور دھوکہ دہی سے آگاہ ہو سکیں ابوضرار سلفی |