|
|
بہن بھائیوں کا رشتہ ایک دوسرے کے لئے بہت اہم اور ضروری
ہوتا ہے لیکن کیا ہی بات ہو اگر بہن بھائی جڑواں ہوں۔۔۔پھر تو لگتا ہے کہ
بنے ہی ایک دوسرے کے لئے ہیں۔۔۔انڈسٹری میں ایسے کچھ نام ہیں جو جڑواں ضرور
ہیں لیکن ان کی شخصیت میں کچھ نا کچھ فرق ضرور ہے۔۔۔ |
|
احسن خان اور یاسر خان |
اداکار اور میزبان احسن خان تو شوبز پر چھائے ہوئے
ہیں۔۔۔کبھی کمرشلز میں تو کبھی ماڈلنگ میں۔۔۔کبھی میزبانی میں تو کبھی
اداکاری میں قیامت ڈھا رہے ہیں لیکن یہ بھی سچ ہے کہ ان کے جڑواں بھائی
یاسر خان کا اس رنگ برنگی دنیا سے کوئی واسطہ نہیں۔۔۔یاسر کو تو کیمرہ کی
آنکھ پسند ہی نہیں۔۔۔احسن اور یاسر کا بچپن لندن میں ہی گزرا لیکن یاسر نے
مذہبی اعتبار سے خود کو اس دنیا سے دور کیا جبکہ احسن ہر دن کوئی نیا تجربہ
کر کے انڈسٹری پر اپنی دھاک بٹھا رہے ہیں- |
|
|
ایمن اور منال |
دیکھنے میں تو لگتا ہے کہ ایک چہرہ اور دو جسم ہیں ایمن
اور منال۔۔۔لیکن ان جڑواں میں بھی ایسا بہت کچھ ہے جو بالکل بھی مشترک
نہیں۔۔۔ایمن نے شادی کی اور اپنی فیملی کو آگے بڑھانے کا سوچا جبکہ منال نے
زندگی کا دوسرا رخ آگے بڑھایا اور کام میں دل لگایا۔۔۔دونوں کی اکثر لڑائی
بھی ہوجاتی ہے تو ایمن کا غصہ کسی اور ہی سمت ہوتا ہے۔۔۔منال کے نخرے کھانے
پینے میں بہت زیادہ ہیں جبکہ ایمن کو اتنے نخرے نہیں آتے |
|
|
عینی جعفری اور مہر
جعفری |
عینی جعفری نے ٹی وی اور فلم کی دنیا میں خود کو آگے
بڑھایا لیکن پھر ان کی شادی ہوئی اور بچے کے بعد تو جیسے انہوں نے فیملی کو
ہی اپنی پہلی ترجیح بنایا لیکن ان کی بہن مہر جعفری پروڈکشن اور اداکاری کو
نا چھوڑنا چاہتی ہیں اور نا ہی کوئی ایسا ارادہ ہے۔۔دونوں کے تخیلاتی سوچ
میں بھی فرق ہے اور باتوں کے انداز میں بھی۔۔۔عینی تھوڑی دھیمی مزاج جبکہ
مہر تھوڑا تیز مزاج ہیں۔۔۔عینی میں بہت کچھ برداشت کرنے کا حوصلہ ہے لیکن
مہر فوراً ہی جذباتی ہوجاتی ہیں۔۔۔ |
|