سحری میں بچوں کو ساتھ ضرور بٹھائیں۔۔۔فیصل قریشی کے گھر سحری میں کیا ماحول ہوتا ہے

image
 
کرونا میں بہت سارے لوگوں نے کچھ نا کچھ نیا کیا۔۔۔کسی نے شادی کی، تو کسی نے بزنس شروع کردیا، کسی نے یو ٹیوب شروع کیا تو کسی نے شوبز ہی چھوڑ دیا۔۔۔لیکن فیصل قریشی نے ہمیشہ کی طرح خود کو اسمارٹ کر کے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا۔۔۔وزن کم کرنے کے لئے انہوں نے خود پر بہت محنت کی اور اپنا لائف اسٹائل ہی بدل ڈالا۔۔۔
 
فیصل قریشی چاہتے ہیں کہ جیسا انہوں نے خود کیا ، وہی اور بھی لوگ اپنائیں تاکہ خود کو ایکٹو رکھ سکیں۔۔۔یہ سال فیصل قریشی اور اعجاز اسلم کے لئے بہترین سال ثابت ہوا۔۔۔دونوں کو ہی پراجیکٹس بھی ملے اور ساتھ ہی وہ مزید نکھرتے چلے گئے۔۔۔
 
image
 
انہوں نے اپنے گھر میں اپنی فیملی کے ساتھ ایک سحری کی ویڈیو بھی بنائی تاکہ لوگ جان سکیں کہ صحتمند سحری کیا ہوتی ہے اور ساتھ ہی یہ بھی سمجھایا کہ گھر میں بچوں کو بھی اس ماہ کے احترام کی تربیت کچھ ایسے دیں کہ سحری میں بھی ساتھ بٹھائیں۔۔۔چاہے وہ روزہ نہیں رکھ سکتے لیکن انہیں اس ماہ مبارک کی اہمیت ضرور سمجھائیں۔۔۔
 
 
اس سال انہوں نے اپنی بیٹی آیت کو رمضان ٹرانسمیشن کا حصہ تو بنایا ہی لیکن روز وہ اس سے کسی نا کسی اسلامی کہانی کا تذکرہ کرتے ہیں اور اسے کوئی اچھی بات سمجھاتے ہیں۔۔۔دیکھئے ان کے گھر کی ایک سحری۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: