|
|
ہنستی مسکراتی، خوش گو اور خوش لباس اداکارہ سنبل شاہد
بالآخر کورونا سے جنگ لڑتے لڑتے خالقِ حقیقی سے جاملیں۔ سنبل شاہد خود تو
اداکارہ تھیں لیکن ان کی ایک پہچان میں بشریٰ انصاری کی بہن ہونا بھی شامل
تھا۔ یوں تو سنبل شاہد کی تین بہنیں اور ہیں لیکن بشریٰ انصاری اور اسماء
عباس کا تعلق شوبز سے ہے۔ یوں یہ تینوں بہنیں ہی ہمیشہ ہنتی مسکراتی،
ٹیلیویژن اسکرین پر خوشیاں بکھیرتے نظر آتی تھیں۔ |
|
سنبل شاہد نے اپنے کیرئیر کا آغاز ایک ٹیلیوژن شو “گولڈن
گرلز“ میں ہوسٹ کے طور پر کیا۔ اس کے بعد “اپنا چینل“ میں کام کیا۔ سنبل
شاہد نے کئی ڈراموں میں کام کیا جن میں دِلی والے دلارے بابو، فالتو لڑکی ،
نند، عشقاوے اور اعتراف ان کے کافی مقبول ترین ڈرامے ثابت ہوئے۔ |
|
|
|
بیٹا کہتا تھا تھا کہ
امّاں بہت اچھا ہوا آپ تیار ہوئیں |
سنبل شاہد کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہیں۔ ایک شو کے دوران
سنبل بتاتی ہیں کہ جب ان کا دل خوش ہوتا ہے تو وہ بہت تیار ہوتی ہیں۔ انھوں
نے کہا “میں نے نارنجی لپ اسٹک لگائی ہوئی تھی۔ میرا بیٹا دفتر سے آیا اور
مجھے دیکھ کے چونک گیا۔ جب میں نے پوچھا کہ کیا میری لپ اسٹک صحیح نہیں لگ
رہی تو بولا نہیں امّاں بہت اچھا کیا آپ نے یہ رنگ لگایا“ |
|
مگر ڈیڑھ سال قبل سنبل شاہد کے جواں سال بیٹے ایک
ایکسیڈنٹ میں انتقال کر گئے۔ جوان بیٹے کی موت نے سنبل کی زندگی سے خوشی کے
سارے رنگ چرا لئے۔ اور ہنستی مسکراتی سنبل مرحوم بیٹے کی یاد میں ایک دکھی
ماں بن کر رہ گئیں۔ |
|
|
|
سنبل گزشتہ ایک ماہ سے کورونا کا شکار ہونے کے باعث لاہور کے اسپتال میں
ایڈمٹ تھیں جہاں انھیں کچھ دنوں سے وینٹیلیٹر پر رکھا جارہا تھا۔ ان کی بہن
بشریٰ انصاری نے کئی بار قوم سے دعاؤں کی اپیل بھی کی تھی- |