|
|
بچپن زندگی کا ایک ایسا باب ہے جو ساری زندگی آنکھوں میں
بستا ہے اور وہ وقت جب اسکول اور کالج کے بے فکری کے دن ہوتے ہیں اور ساتھ
پڑھنے والا ہر شخص ایک یاد کی طرح کسی نا کسی حوالے سے دل میں زندہ رہتا ہے۔۔۔۔ |
|
عائشہ عمر اور فواد خان |
عائشہ عمر نے زندگی میں کوئی بہت خوبصورت بچپن نہیں
دیکھا لیکن پڑھا ہمیشہ بہت محنت سے اور اچھے اداروں میں۔۔۔والد کی بچپن میں
ہی موت کے بعد عائشہ کی والدہ لاہور چلی گئیں اور وہاں اسکول وین چلا ئی
جبکہ دوسری طرف عائشہ عمر اپنی محنت سے اسکالر شپس لیتی چلی گئیں۔۔۔۔لاہور
کے ادارے این سی اے میں کے کالج کے میوزیکل بینڈ کا حصہ فواد خان بھی
تھے۔۔۔عائشہ کیونکہ خود بھی میوزک سے دلچسپی رکھتی تھیں اس لئے ان کی
ملاقات تو رہتی ہی تھی۔۔۔پھر فواد نے اپنا میوزیکل بینڈ بنا لیا جبکہ عائشہ
عمر نے کالج کا ہی بینڈ جوائن کرلیا۔۔۔لیکن کم عمری سے ہی وہ ایک دوسرے کو
جانتے تھے۔۔ |
|
|
ثروت اور فہد مرزا
|
ثروت گیلانی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ اور ان کے
حالیہ شوہر فہد مرزا ہائی اسکول میں ایک ہی کلاس میں پڑھتے تھے جہاں سے ان
دونوں کی محبت کا آغاز ہوا۔۔ان دونوں کا ساتھ ہی اٹھنا بیٹھنا تھا اور
پڑھائی بھی ساتھ تھی۔۔۔۔اسی دوران دونوں کو محبت بھی ہوئی لیکن پھر ایک
لمبا وقفہ اور کچھ دوریاں درمیان میں آگئیں۔۔۔ |
|
|
ڈاکٹر شائستہ لودھی اور
ڈاکٹر مزنا ابراہیم |
ڈاکٹر شائستہ لودھی اور مزنا ابراہیم ایک ہی کالج سے
میڈیکل کے طالبعلم تھے اور ایک ہی کلاس میں پڑھتے تھے۔۔۔ان دنوں تو دونوں
کی اتنی بات چیت نہیں تھی لیکن پھر جب دونوں ہی پروفیشنل زندگی میں آئے تو
ملاقاتیں اور باتیں چلتی گئیں۔۔۔مزنا ابراہیم نے بچوں کی ڈاکٹر بننے میں
دلچسپی ظاہر کی اور ڈاکٹر شائستہ لودھی نے ایستھیٹکس کا رخ کیا- |
|
|
علی ظفر اور عمران عباس |
آرٹس اسکولوں میں تو اکثر آرٹسٹ ایک دوسرے کے کلاس فیلو
یا جونئیر سینئر نکل ہی آتے ہیں۔۔۔۔ علی ظفر ایک سال عمران عباس سے جونئیر
تھے اور لاہور نیشنل آرٹس اسکول میں ساتھ ہی پڑھتے تھے |
|