پورے رمضان کے پانچ لاکھ سے بھی زیادہ پیسے دیئے۔۔۔ننھے احمد شاہ کی دنیا ہی بدل گئی ہے

image
 
ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ننھا سا ایک پٹھان بچہ اپنا بستہ واپس مانگنے کے لئے اپنی ٹیچر سے سخت لہجے میں معصوم انداز میں بات کرتا ہے اور پھر اس بچے کے دن پھر گئے۔۔۔احمد شاہ کو باقاعدہ مارننگ شو میں بلایا گیا جہاں ان سے انہی حرکتوں کو دہروانے کی کوشش کی گئی۔۔۔ڈیرہ اسماعیل خان کا یہ بچہ راتوں رات پاکستان ہی نہیں بلکہ دیگر ممالک میں بھی مشہور ہوگیا۔۔۔
 
اے آر وائی ڈیجیٹل نے اس بچے کو اپنی آغوش میں لے لیا۔۔۔گزشتہ تین سالوں سے اس بچے پر اے آر وائی ڈیجیٹل نے ایسا کرم کیا کہ اب یہ کسی چینل کے پاس نہیں جا سکتا۔۔۔اسے رمضان ٹرانسمیشن، ہر لمحہ پرجوش، مارننگ شو، جیتو پاکستان۔۔۔غرض ہر شو میں کسی نا کسی طرح شامل کیا جاتا ہے اور ایک ایک مہینے ہوٹل میں ماموں اور دیگر بھائیوں کے ساتھ ٹہرایا جاتا ہے ۔۔۔ اب چونکہ احمد شاہ کی عمر بڑھ رہی ہے اور معصومیت کے کچھ دروازے بند ہو رہے ہیں اس لئے ان کے چھوٹے بھائی کو ان کے ساتھ ساتھ شامل کیا جاتا ہے تاکہ ان کے بعد انہیں ہیرو بنا کر پیش کیا جائے۔۔۔
 
image
 
ذرائع کے مطابق اس رمضان احمد شاہ کو ہوٹل میں مہینہ بھر ٹہرانے کے علاوہ مہینہ کے پانچ لاکھ سے بھی زائد پیسے دیئے گئے۔۔۔اس کے علاوہ عیدیاں، کمرشلز، اور ڈیجیٹل ویڈیوز کے پیسے الگ ہیں۔۔۔بچے کو پورا مہینہ بہت اچھی طرح کیش کیا گیا۔۔۔ایک طرح سے اس خاندان کے لئے تو یہ بہترین ذریعہ ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ اس بچے کی شخصیت میں بھی نمایاں تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں۔۔اسے اچھی طرح پتہ چل گیا ہے کہ کیمرہ کا سامنا کیسے کرنا ہے، بڑوں سے بات کرنے کے کیا انداز ہیں، کیا بولنا ہے اور کب بولنا ہے،۔۔۔۔
 
رمضان میں احمد شاہ نے کافی آیات بھی یاد کیں اور وسیم بادامی، اقرار الحسن، ندا یاسر کے گھروں کا ایک حصہ بن گئے۔۔۔یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ جتنا نام اور پیسہ انہیں ملا ساتھ ہی ساتھ احمد شاہ نے محبتیں بھی بہت سمیٹی ہیں۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: