آج سالگرہ ہوگی یا شادی۔۔۔ 5 ایسی چیزیں جو ہر مارننگ شو میں لازمی ہوتی ہیں

image
 
مارننگ شوز تو اب ٹیلی-ویژن کا لازمی حصہ بن گئے ہیں صبح کے وقت خواتین تمام کام جلدی جلدی نمٹا کر مارننگ شو لگالیتی ہیں۔ اگر آپ بھی مارننگ شو دیکھنے کے عادی ہیں تو آرٹیکل میں بتائی گئی ہماری 5 باتوں سے ضرور اتفاق کریں گے
 
1- شادی سیزن
جیسے سب کو اس سیزن کا بے چینی سے انتظار رہتا ہے اس سیزن میں اکثر ریٹنگ بڑھانے کے لیے اصلی شادیاں بھی کروائی جاتی ہیں اس سیزن کو منانے کے لئے مہندی، مایوں جیسے فنکشنز بھی دھوم دھام سے منائے جاتے ہیں
 
image
 
2- فیشن ویک
اس میں بظاہر تو ناظرین کو فجشن کے بارے میں رہنمائی دینا مقصد ہوتا ہے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے ۔ ریٹنگ بڑھانے کے لئے صرف نمود و نمائش اور بے کار ہنگامہ ہوتا ہے
 
3- گھریلو ٹوٹکے
یہ بھی مارننگ شو میں تقریباً روزانہ شامل کیے جاتے ہیں۔ گھریلو ٹوٹکوں میں ذاتی مسائل کے ساتھ گھر اور باورچی خانے کے بارے میں ہر صحیح غلط مشورہ بلاججھک دیا جاتا ہے
 
4- سماجی مسائل
سماجی مسائل زیر بحث لانے کا مقصد بھی بظاہر لوگوں کے علم میں اضافہ ہوتا ہے لیکن حقیقت میں تمام خبروں کو مرچ مصالحہ لگا کر بیان کیا جاتا ہے
 
5- میزبان کی نجی تقریبات
جب کوئی اود موقع نہیں ملتا تو سرپرائز کی صورت میں پروگرام کے میزبان کی سالگرہ، شادی کی سالگرہ وغیرہ منا کر ناظرین کی توجہ سمیٹی جاتی ہے
image
YOU MAY ALSO LIKE: