|
|
شوبز کے لوگ ویسے تو ڈراموں اور فلموں میں مہنگی مہنگی
چیزیں استعمال کرتے ہیں اور ایسا لگتا ہے جیسے ذاتی زندگی میں بھی وہ
امورٹڈ چیزیں ہی استعمال کرتے ہوں گے۔ لیکن شوبز کے لوگ بھی ہمارے جیسے ہی
انسان ہیں اور اکثر معمولی، کم قیمت مگر خوبصورت چیزوں سے بھی خوش ہوجاتے
ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ کے پسندیدہ اسٹار کون سی
چیزیں جمع کرنا پاسند کرتے ہیں |
|
1- نادیہ خان |
ایک مارننگ شو میں نادیہ خان نے انکشاف کیا کہ انھیں
کھٹا میٹھا کیچپ اتنا پسند
ہے کہ وہ کسی بھی کھانے میں کیچپ ملا کر کھا
سکتی ہیں۔ نادیہ گھر سے باہر جاتے ہوئے اپنی بیگ میں شوگر فری کیچپ رکھنا
نہیں بھولتیں۔ نادیہ کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے سلام زندگی میں فیصل
قریشی نے نادیہ کو ایک خوبصورت ہیمپر پیش کیا جس میں کیچپ ہی کیچپ بھرے
ہوئے تھے۔ |
|
|
2- فیصل قریشی |
فیصل قریشی کو جوتے جمع کرنا پسند ہے۔ اپنے مارننگ شو
میں فیصل نے بتایا کہ ان کے پاس جوتوں کا ایک بہت بڑا ڈھیر ہے۔ البتہ جوتوں
سے متعلق ان کی ایک تلخ یاد بھی ہے فیصل کہتے ہیں جب وہ اداکاری کے شعبہ
میں آنے کے لئے جدوجہد کررہے تھے اس وقت ان کے پاس صرف ایک جوڑی جوتا تھا
اور اس کی حالت اتنی خراب ہوچکی تھی کہ چلتے ہوئے کسی بھی وقت ٹوٹ سکتا تھا
تب وہ سوچتے تھے کہ ایک وقت آئے گا جب ان کے پاس بہت سے جوتے ہوں گے۔ اس
لئے اب جب وہ ایک کامیاب اداکار کے طور پر خود کو منوا چکے ہیں تو وہ ہر
پسند آنے ولا جوتا خرید لیتے ہیں |
|
|
3- علیزہ شاہ |
ویسے تو فرینچ فرائز خوب وزن بڑھاتے ہیں اس لئے نازک سی
علیزہ شاہ کو دیکھ کر یقین کرنا مشکل ہے کہ وہ فرینچ فرائز کھاتی ہوں گی۔
لیکن علیزہ کو فرائز اتنے پسند ہیں کہ وہ گھر میں بنوا کر باقاعدہ کھانے کے
طور پر کھاتی ہیں |
|
|
4- فہد مصطفیٰ |
فہد مصطفیٰ اس معاملے میں کافی زندہ دل انسان ہیں۔ انھیں
ایک نہیں کئی چیزیں جمع کرنے کا شوق ہے۔ فہد مصطفیٰ جوتے، گھڑیاں اور سن
گلاسز جمع کرنے کے شوقین ہیں۔ فہد مصطفیٰ کے پاس بھی ایک الماری صرف جوتوں
سے بھری ہوئی ہے |
|
|
5- سجل علی |
ہر پاکستانی لڑکی کی طرح سجل علی بھی جھمکیاں، بالیاں
اور چوڑیاں جمع کرنا پسند کرتی ہیں۔ سجل ہر لباس کے ساتھ ان چیزوں کا
استعمال ضروری کرتی ہیں۔ یہاں تک کہ مغربی طرز کے لباس کے ساتھ بھی وہ
جمکیاں یا چوڑیاں پہننا پسند کرتی ہیں |
|