|
|
اولاد زندگی میں آنے کے بعد مانگتی ہے تو سب سے پہلے ایک بہترین نام اور مائیں ان
نو ماہ میں یہ تلاش شروع کردیتی ہیں کہ اگر لڑکا ہوگا تو کیا نام رکھیں گی اور لڑکی
ہوگی تو کیا نام رکھیں گی۔۔۔شوبز کی مائیں بھی ایسا ہی سوچتی ہیں۔۔۔فرق صرف اتنا ہے
کہ ایک عام ماں کی مدد کے لئے پورا خاندان مدد کرنے آجاتا ہے اور اپنی اپنی رائے
دینا ضروری سمجھتا ہے لیکن ایک شوبز ماں یہ فیصلہ کرتے ہی سوشل میڈیا پر اس کا
اعلان کردیتی ہے اور پھر تبدیلی ہونا ممکن نہیں رہتا۔۔۔ |
|
یاسرہ رضوی |
یاسرہ رضوی ماں بنیں تو انہوں نے سب سے پہلے اپنی اور بچے کی تصویر کے ساتھ
اس کا نام اور اس نام کے معنی بھی ساتھ شیئر کردیئے۔۔۔انہوں نے اپنے بیٹے
کا نام ابن آدم رکھا ہے اور یہ نام انہوں نے کافی عرصہ سے سوچ لیا تھا۔۔۔ان
کے اس نام کو لوگوں نے کافی پسند بھی کیا ہے لیکن کچھ لوگ اس پر اعتراض بھی
کر رہے ہیں۔۔۔ لیکن یاسرہ کو ان باتوں کی بھلا کیا پرواہ، وہ تو نئے مہمان
کی آمد میں گم اپنی زندگی کے رنگوں سے محظوظ ہو رہی ہیں۔۔۔ |
|
|
فضا علی |
فضا علی نے بیٹی کی آمد کا سنتے ہی اس کے لئے نام سوچ لیا تھا۔۔۔انہوں نے
کسی سے اس سلسلے میں مدد نہیں لی کیونکہ انہوں نے اپنی بیٹی کے لئے بہت
عرصہ انتظار کیا اور اپنے خود کے دماغ پر زیادہ انحصار کیا۔۔۔انہوں نے اپنی
پری کا نام فرال رکھا اور اس کا مطلب ہے شیرنی۔۔۔فضا علی کا کہنا ہے کہ میں
نے سوچا ہوا تھا کہ اگر بیٹی ہوئی تو اسے شیرنی کی طرح پالوں گی تو نام بھی
اسی حساب سے رکھا۔۔۔ |
|
|
صنم جنگ |
صنم جنگ نے اپنی بیٹی کا نام سوچ لیا تھا کہ اگر بیٹی ہوئی تو اس کانام
الایا رکھیں گے۔۔۔صنم کے گھر اور سسرال میں بھی ایسا کوئی نہیں تھا جس نے
اعتراض کیا ہو کیونکہ یہ ان کا حقْ تھا کہ وہ اس نام کو رکھیں۔۔۔صنم جنگ نے
اس نام کو اس لئے رکھا کیونکہ اس کے معنی بھی خوبصورت تھے اور یہ چھوٹا نام
بھی تھا۔۔۔معنی ہیں اونچا مقام پانے والی۔۔۔صنم نے سوچا کہ جس طرح ان کے
نام کا مطلب ہے چاہے جانے والی۔۔۔اسی طرح ان کی بیٹی اونچا مقام پانے والی
بنے۔۔۔الایا نام ان کے گھر میں سب کو ہی پسند آیا- |
|
|
صنم چوہدری |
پاکستانی ڈراموں کی مقبول فنکارہ صنم چوہدری کے گزشتہ سال ہی بیٹے کی
پیدائش ہوئی ہے- انہوں نے اپنے فین سے یہ خبر انسٹا گرام پر شئیر کی-صنم نے
اپنی فیملی ایک خوبصورت تصویر پوسٹ کی جس میں انہیں اپنے شوہر اور بیٹے کے
ساتھ دیکھا جاسکتا ہے- اس جوڑے نے اپنے بیٹے کا نام شاہ ویر چوہان رکھا-
اداکارہ نے یہ تصویر 5 اکتوبر 2020 کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جبکہ ان کے
ہاں بیٹے کی پیدائش ستمبر کے اختتامی دنوں میں ہوئی تھی- |
|