|
|
کچھ لوگوں کے چہروں پر ان کے مزاج کی خوبصورتی عیاں ہوتی
ہے۔ ان کے چہرے کی مسکراہٹ میں سچائی کا عکس ہوتا ہے۔ شوبز انڈسٹری کا بھی
ایک ایسا نام ہے مرزا گوہر رشید۔ جن کو انڈسٹری میں خاصا پسند کیا جاتا ہے
ان کے بہترین کام کے حوالے سے اور اچھے اخلاق کی وجہ سے۔ گوہر رشید کی بہت
ساری باتیں لوگوں کو نہیں پتہ۔ |
|
آج کل گوہر رشید ڈرامہ ’’دیس پردیس ‘‘ میں ایک نکھٹو
دیور کے طور پر نظر آرہے ہیں۔ اس کردار میں ان کی اداکاری لاجواب ہے۔ ان کی
ساتھی اداکارہ ڈاکٹر شائستہ لودھی کا کہنا ہے کہ میں نے کسی انسان کو اپنی
اداکاری میں اتنا گم نہیں دیکھا۔ |
|
اسے کوئی فکر نہیں کہ میں اسکرین پر کتنا خوبصورت نظر
آؤں یا میرا میک اپ کیوں نہیں ہوا۔۔۔اسے صرف اپنی پرفارمنس سے غرض ہے۔۔۔جس
میں وہ کامیاب ہے۔ |
|
|
|
گوہر نے انڈسٹری میں کام کا آغاز لائن پروڈیوسر کی حیثیت
سے کیا اور یہ کام بھی انہیں کافی عرصہ بعد ان کے ٹیلنٹ کی بناء پر بغیر
کسی سفارش کے ملا۔ |
|
انہوں نے لاہور کے کالن میں سب سے پہلے اپنی پرفارمنس دی
اور یہ ایک انگریزی ڈرامہ تھا تھیٹر کا۔۔۔جس کو دیکھنے صرف دس لوگ ہی آئے
تھے۔ |
|
گوہر کا کہنا ہے کہ وہ ڈانس کے اتنے زیادہ شوقین ہیں کہ خاندان اور دوستوں
کے ہر فنکشن میں ان کا ناچنا لازمی ہوتا تھا اور اکثر مہندی پر ناچنے کے
بعد ان کا رشتہ آجایا کرتا تھا۔ |
|
|
|
گوہر کا کہنا ہے کہ وہ جب بھی شادی کریں گے کسی ایسی خاتون سے کریں گے جو
بہت مضبوط ہو، اپنے کیرئیر کے لئے بہت فوکس ہو اور خود مختار ہو۔ |
|
گوہر رشید کو بچے بہت پسند ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ لوگ تو بچوں کے شور سے
پریشان ہوجاتے ہیں لیکن میں گھنٹوں یہ صبر کے ساتھ انجوائے کر سکتا ہوں
کیونکہ انہیں بچے بہت پسند ہیں۔ |
|
ڈراؤنی فلمیں نہیں دیکھ سکتے کیونکہ ایسا کرنے کے بعد ان کی کئی راتوں کی
نیند اڑ جاتی ہے۔ دکھاوا انہیں سب سے برا لگتا ہے اور جب بھی کوئی ایسا کرے
تو ان کا موڈ آف ہوجاتا ہے۔ |
|
جب بھی گوہر اداس یا پریشان ہوتے ہیں تو ہر حال میں اپنی امی سے ہی اس کو
شیئر کرتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ مسئلہ چاہے حل ہو یا نا ہو ، مجھے لگتا
ہے کہ اب کوئی ڈر نہیں۔ |