|
|
جیا علی کی شادی پر جہاں کچھ لوگوں نے انھیں مبارکباد دی
وہیں ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں جو منفی ردِعمل دینے سے باز نہیں آرہے اور
جیا کی دیر سے شادی کرنے پر طنز کے ٹوکرے برسا رہے ہیں جبکہ جیا علی کی
زندگی پر نظر ڈالی جائے تو وہ اتنی آسان نہیں رہی یہاں تک کہ ان کی دیر سے
شادی کرنے کے پیچھے بھی ایک خاص وجہ تھی۔ چلیے آپ کو بتاتے ہیں ایکٹریس اور
ماڈل جیا علی کے کیرئیر اور نجی زندگی کے بارے میں کچھ ایسی باتیں جن سے آپ
پہلے واقف نہیں ہوں گے |
|
جیا علی کا اصلی نام |
جیا علی لاہور میں 8 ستمبر ، 1972میں پیدا ہوئیں۔ جیا کا
تعلق عیسائی خاندان سے ہے اور ان کا اصلی نام جولیا ہے ۔ جیا کے ایک
بھائی منا مشتاق کا تعلق بھی شوبز سے ہے اور وہ ایک فیشن فوٹوگرافر ہیں |
|
|
|
چھوٹی عمر سے کیریئر کا
آغاز |
جیا علی نے کیرئیر کا آغاز کافی کم عمری میں ہی کردیا
تھا۔ پہلے پہل وہ ایک میک اپ آرٹسٹ کے طور پر ڈیپیلکس بیوٹی پارلر میں کام
کرتی تھیں۔ 19 سال کی عمر تک پہنچنے کے بعد انھیں ماڈلنگ کی آفر ملی اور اس
کے بعد انھوں نے ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی شروع کردی۔ |
|
جیا علی نے اتنی دیر سے
شادی کیوں کی؟ |
ہیلتھ فیشن ڈیسک نامی ویب سائٹ میں شائع ہونے والے ایک
آرٹیکل کے مطابق جیا علی نے اپنے خاندان اور چھوٹے بھائی کی پرورش کی خاطر
شادی نہیں کی۔ ویب سائٹ کے مطابق جیا نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کی
والدہ کے انتقال کے بعد کوئی رشتے دار ان کے چھوٹے بھائی کی ذمہ داری
اٹھانے کو تیار نہیں تھا اس لئے انھیں ہی اپنے بھائی کا خیال رکھنا تھا۔ اس
وقت جیا نے اپنے منگیتر سے اس بارے میں بات کی لیکن بہت جلد انھیں احساس
ہوگیا کہ انھیں اپنے بھائی کی خاطر اپنے منگیتر سے علیحدگی اختیار کرنی
ہوگی۔ لیکن کئی سالوں بعد لگتا ہے اب جیا کو ان کے صبر کا انعام ان کے شوہر
کی صورت میں مل گیا ہے۔ |
|