میرے کہنے پر ابو نے سارے دانت نکلوا دیے۔۔۔ حمیمہ ملک کا اپنے بھائی فیروز سے پیار اور ان کے دلچسپ قصے

image
 
بہنیں تو یوں بھی بھائیوں سے دل و جان سے محبت کرتی ہیں۔۔۔اور پھر جو بھائی ہوا ہی منتوں مرادوں سے ہو اس سے تو پھر محبت بیان سے باہر ہوتی ہے۔۔۔حمیمہ ملک کا کہنا ہے کہ یوں تو ہمارے ایک بڑے بھائی ہیں لیکن پھر ہم تین بہنوں کے بعد فیروز پیدا ہوا۔۔۔فیروز کو امی ابو نے بہت مانگا تھا دعاؤں سے۔۔۔اور ہم سب ہی اس کے نخرے اٹھاتے تھے۔۔۔
 
حمیمہ کا کہنا ہے کہ فیروز کو ہمیشہ سے ہی ﷲ کا خوف بہت زیادہ رہا ہے۔۔۔جب بھی کوئی آسمانی آفات کا تذکرہ ہو، بجلی کڑکے، تیز بارش ہو، طوفان ہو، زلزلہ آئے تو فیروز کی حالت خراب ہونے لگتی ہے اور وہ سب سے کہتا ہے کہ جلدی سے استغفار کرو۔۔۔کیونکہ ﷲ سے مدد مانگنے کا ہی وقت ہے۔۔۔
 
image
 
حمیمہ کو فیروز کی یہ عادت بہت پسند ہے کہ وہ ان کی طرح فیملی سے عشق کرتا ہے۔۔۔فیروز اپنے گھر والوں کی تکلیف پر تڑپ اٹھتا ہے۔۔خاص طور پر والد کے لئے تو جان ہتھیلی پر اٹھائے پھرتا ہے۔۔۔ایک بار فیروز کے والد کے دانتوں میں درد ہوا تو فیروز نے کہا کہ ہم ان دانتوں کو نکلوا کر نئے لگوا لیتے ہیں لیکن بعد میں والد کو نئے دانتوں میں مزہ نہیں آیا اور فیروز یہ سوچ کر تڑپ اٹھے کہ میرے کہنے پر ابو کے سارے دانت نکلوا دئے گئے ۔۔۔اب وہ اس طرح کھانا نہیں کھا سکتے۔۔۔حمیمہ کا کہنا ہے کہ وہ محبت کی انتہا کر دیتا ہے۔۔۔
 
دونوں بہن بھائی ایک دوسرے کو اتنا جانتے ہیں اور اتنا چاہتے ہیں کہ ایک دوسرے کو دیکھ کر پوری بات سمجھ جاتے ہیں۔۔۔فیروز جانتا ہے کہ حمیمہ بہت تیز بولتی ہے تو سامنے والوں کو لگتا ہے کہ شاید غصہ میں ہے لیکن فیروز جانتا ہے کہ وہ غصہ میں نہیں ہوتی بلکہ اس کی خوشی کا انداز ہی کچھ ایسا ہے۔۔۔
 
image
 
فیروز یہ چاہتا ہے کہ ان کی دونوں بہنیں حجاب کریں لیکن حمیمہ کا یہ کہنا ہے کہ دعا ہے ﷲ سے اور میں اسی وقت حجاب کروں کی جب وہ وقتی نا ہو۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: