|
|
داماد کی عزت تو معاشرے میں بیٹی سے بھی زیادہ کی جاتی
ہے اور کرنی بھی چاہئے۔۔۔کچھ لوگ تو ان سے نخرے ایسے ہی اٹھاتے ہیں جیسے
خود اپنی بیٹیوں کے۔۔۔شوبز انڈسٹری میں ایسے کئی داماد ہیں جن کے ساس یا
سسر بھی شوبز ہی کا حصہ ہیں۔۔۔ |
|
شاہدہ منی کے داماد فہد
شیخ |
اداکار فہد شیخ نے گلوکار کی حیثیت سے ہی انڈسٹری میں
قدم رکھا اور پھر میزبان کے طور پر شو بھی کئے۔۔۔ان کو شاہدہ منی کی بیٹی
سے محبت ہوئی اور پھر اس محبت کو شادی کی سند بھی مل گئی۔۔۔شاہدہ منی نے
اپنے داماد کی عزت میں کبھی کوئی کمی نہیں آنے دی اور نا ہی فہد شیخ ان کے
رتبہ سے غافل ہوتے ہیں۔۔۔شوبز کی ساس داماد کی یہ جوڑی ایک ساتھ تو نہیں
آتی لیکن ان کی محبت ان کے انداز میں جھلکتی ہے۔۔۔ |
|
|
حمیرا ظہیر کے داماد
عدنان صدیقی |
اداکارہ حمیرا ظہیر اور ڈائریکٹر ظہیر خان کی بیٹی پلوشہ
کی شادی شوبز کے جانے مانے اداکار عدنان صدیقی سے ہوئی۔۔۔داماد اور ساس سسر
کا یہ رشتہ آج بھی اسی تعظیم اور تہذیب کے ساتھ قائم ہے۔۔۔عدنان صدیقی اکثر
اپنی بیگم اور بچوں کو سسرال لے کر جاتے ہیں اور ان کی ساس بھی اپنے داماد
سے کافی خوش اور مطمئن ہیں۔۔۔ |
|
|
اسماء عباس کے داماد اسد
صدیقی |
اداکارہ اسماء عباس اپنی بیٹی کو ایک بار داماد کے حوالے
سے نا خوش دیکھ چکی تھیں اس لئے جب زارا کی زندگی میں اسد آئے تو انہیں اس
بات کا سکون ہے کہ ان کی بیٹی اپنے گھر میں اب دل سے خوش ہے۔۔۔۔اسی لئے اسد
ان کا داماد کم اور بیٹا زیادہ ہے۔۔۔اگر ان کے درمیان کوئی اختلاف ہو تو
اسماء عباس ہمیشہ بیٹی کے بجائے اپنے داماد کا ہی ساتھ دیتی ہیں اور دونوں
میں بہت محبت ہے۔۔۔ |
|