عمران خان کی کامیابیاں

عمران خان نے مسلم دنیا خصوصاً پاکستان کے لوگوں میں ہمارے نبی حضرت مُحَمَّد ﷺ کے نام کو اُجاگر کیا۔دنیا کو بتانے کے اب پاکستان میں تعلیمی نظام چینج کردیا ہے۔جس میں پہلی جماعت سے ہی سیرت مُحَمَّد ﷺ کے بارے میں پڑھایا جاۓ گا اور جہاں جہاں لفظ مُحَمَّد آیا وہاں آخرالزماں لکھا ہوا ہے۔
عمران کی کامیابیوں میں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس نے تجارت کا پہیہ پھر سے چلادیا ہے تاجکستان پاکستان سے ایف-16 فاٸٹر طیارے خرید رہا ہے۔
اور یہ خان صاحب کی کامیابیوں کا منہ بولتاثبوت ہے

‏عمران خان کی کامیابیاں
محمدسرفرازملک
وزیرآعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران احمد خان نیازی کا ایک اور کارنامہ جو کہ تاریخ میں سُنہرے الفاظ میں لکھاجاۓ گا۔اور وہ یہ ہے کہ۔۔۔

اس نے سلیبس تبدیل کیا اور کتابیں سکولز میں آچکی ہیں جماعت اول کی کتاب میں ہمارے نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی شان میں اور کتاب میں جہاں کہیں بھی آپﷺ کا نام مبارک آیا ہے ساتھ خاتم النبین کا استعمال کیا گیا اس کے علاوہ سیرت رسول ﷺ کا نام تبدیل کرکے آخری رسولﷺ کر کر دیا گیا ہے

یہ اس قدر پرسکون بات ہے کہ ہمارے بچوں کو اسلام اور اپنے نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے دور کرکے ماڈرنزم کے نام پر تباہ کیا جارہا تھا آنے والی نسلوں کے ذہن میں ترقی ترقی اور صرف ترقی کا کلمہ ایسا پڑھایا جا رہا تھا کہ بس مال و دولت کے لیے جو سہی لگے وہ کرو پھر وہ اچھا ہو یا برا جبکہ ترقی کا راز ہمارے نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے بتائے ہوئے طریقے اور سنت رسولﷺ ہیں

آپ اگر اس میں بھی منافقت کرتے ہیں تو یقین جانیں آپ دین و دنیا و آخرت کے چور ہوں گے جو کام اچھا ہو اسکی تعریف و تشہیر کریں یقین جانیں سیاست پر لعنت بھیجیں میں بھی بھیجتا ہوں پر اس سب کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اسکا تعلق اپنے پیارے نبی آخرالزماں حضرت مُحَمَّد ﷺ سے عقیدت محبت اور احترام سے ہے جوکہ عمران خان نے کیا ہے۔ورنہ آج سے پہلے پاکستان کی تاریخ میں بہت بڑے بڑے نام اور لیڈر ہوگزرے ہیں جنہوں نے اس بارے میں کہا تو ضرور مگر عملاً کچھ نہیں کیا۔قربان جاٶں عمران خان پر کہ جس نے اپنے دین کے لیۓ بہت کچھ کیا ہے اور کررہا ہے۔یہی شاہ محمود قریشی پہلے بھی کبھی وزیرےخارجہ رہ چکے ہیں مگر اس بار جب باری آٸی میرے نبی آخرالزماں کی شان کے بارے میں جب فرانس کے صدر نے گستاخی کی تو شاہ محمود قریشی نے صرف 3 دن کے اندر سترہ ممالک کو کال بھی کی اور انہیں مجبور کردیا کہ ہمارا جینا، ہمارا مرنا، ہمارا سُننا، ہمارا بولنا، ہمارا دیکھنا، ہمارا زندہ رہنا سب سے پہلے نبی آخرالزماں ﷺ کے لیۓ ہے۔

دُعا ہے اللہ پاک عمران خان کو مزید کامیابیاں دے اور وہ ہمارے مذہب کی حفاظت کرے جس طرح کہ وہ کررہا ہے۔اور اللہ پاک عمران خان کو ثابت قدم رکھے اور دین کی خدمت کرنے والا بناۓ۔۔۔

اگر سیاسی اور انٹرنیشنلی عمران خان کی کامیابیوں کا ذکر کروں تو وہ کچھ اس طرح ہے کہ۔۔۔
ستمبر کے مہینے میں روس کے صدر ولادی پوتن پاکستان میں پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن معاہدے کا افتتاح کرے گا۔

مغربی ممالک کی اجارہ داری ختم کرنے کیلئے چین روس ملکر اپنا ایک عالمی بینک قائم کرنے والے ہیں جو اپنے اتحادی ملکوں کو بغیر کسی شرائط کے قرض دیا کریں گے جو عمران خان نے انہیں مشورہ دیا اور ان کو بہت پسند آیا۔

ایشیاء کا سب سے بڑا گوادرائیرپورٹ پاکستان میں ہوگا جو 2022 مارچ میں تیار ہو گا جس پر کام تیزی سےجاری ہے۔

اُمید ہے کہ اسی مہینے پاکستان FATF کی گرے لسٹ سے بھی نکل جائے گا اور سہرہ بھی عمران خان کے سر جاۓ گا۔

پاکستان اب ایک سال کا تین ارب ڈالر صرف ڈیفنس کے شعبے میں کمایا کرے گا ۔

پاکستان تاجکستان کو J17 تھنڈر جنگی طیارے ارٹلری مشین گن بکتر بند گاڑیاں گولہ بارود چھوٹے ہتھیار دے گا ۔

سب سے بڑی خبر یہ ہے نائجیریا نے پہلے دس J17 تھنڈر جنگی طیارے پاکستان سے خریدنے کا معاہدہ کیا تھا لیکن اس اب مزید 20 اور طیاروں کا آڈر دے چکا ہے ۔

Muhammad Sarfraz Malik
About the Author: Muhammad Sarfraz Malik Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.