|
|
عام طور پر خواتین شادی اور بچوں کے بعد تھوڑی فربہ
ہوجاتی ہیں۔ لیکن برطانوی شاہی محل کی خواتین پر نظر ڈالی جائے تو ان میں
ایک انچ کا فرق بھی مشکل سے دکھائی دیتا ہے۔ اگر ہم ملکہ برطانیہ کی بات
کریں تو 94 سال کی عمر میں بھی وہ کافی اسمارٹ اور اپنی عمر کے لحاظ سے چاک
و چوبند نظر آتی ہیں۔ |
|
شاہی محل کے سابق باورچی ڈارن مک گریڈی کے مطابق "ملکہ
کو اپنی صحت کی بہت فکر ہے اور وہ ایسی خوراک کھاتی ہیں جس سے ہمیشہ صحتمند
رہ سکیں" |
|
تو آئیے جانتے ہیں ملکہ کی اس اسمارٹیس کا کیا راز ہے
اور وہ کون سی خوراک ہے جو انھیں موٹا نہیں ہونے دیتی |
|
کاربوہائیڈریٹس کی محدود
مقدار |
ملکہ کو مختلف تقریبات میں جانا پڑتا ہے اور وہاں کچھ نا
کچھ کھانا بھی پڑتا ہے۔ ایسے میں وہ سینڈوجز کھانا پسند کرتی ہی۔ ملکہ خاص
طور پر پاستا اور آلو سے پرہیز کرتی ہیں |
|
تین وقت نہیں کھاتیں |
ملکہ تین وقت پیٹ بھر کر کھانے کے بجائے چار بار تھوڑی
تھوڑی مقدار میں کھانا کھاتی ہیں اور شام کی چائے کے وقت بھی ہلکے پھلکے
اسنیکس کھاتی ہیں۔ ملکہ کا پسندیدہ ناشتہ سیریل کا ایک پیالہ ، ایک ابلا
انڈا اور گرما گرم چائے پر مشتمل ہوتا ہے۔ جدید تحقیق کے مطابق دن میں تین
کے بجائے چار بار اعتدال میں کھانا وزن کم رکھتا ہے |
|
شام کی چائے
|
ملکہ کی چائے کی پسند بھی کافی انوکھی ہے وہ Earl Gray
پینا پسند کرتی ہیں جو کولیسٹرول کم کرنے کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر، کینسر کے
خدشات اور وزن کو بھی کم رکھنے میں مددگار ہے |
|
|
|
مچھلی |
ملکہ کے تمام عمر اسمارٹ رہنے کا ایک راز یہ بھی ہے کہ
وہ دن بھر میں ایک بار مچھلی ضرور کھاتی ہیں۔ مچھلی وہ شام کی چائے یا دن
یا رات کے کھانے میں کسی بھی وقت لے لیتی ہیں۔ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے
مطابق ہفتے میں دوبار مچھلی کھانا صحت کے لئے بے انتہا مفید ہے کیونکہ
مچھلی میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ اور وٹامن ڈی موجود ہوتا ہے۔ |
|
ہفتہ وار “ٹریٹ“ |
ملکہ کے باورچی میک گراڈی کے مطاق “ملکہ چاکلیٹ کی بے حد
شوقین ہیں“ لیکن وہ اس معاملے میں بھی اعتدال کا دامن نہیں چھوڑتیں۔ ملکہ
چاکلیٹ بسکٹ کیک، چاکلیٹ پائی ہفتے میں ایک بار ضرور کھاتی ہیں۔ کم مقدار
میں کھانے کے سبب یہ چیزیں ملکہ کو نقصان نہیں دیتیں اور ان کا موڈ بھی
خوشگوار ہوجاتا ہے۔ |
|