|
|
ایک دور تھا جب پی ٹی وی ایک واحد دروازہ تھا جس کو
کھٹکھٹا کر میڈیا میں کامیابی کی سیڑھی کو چڑھا جاتا تھا۔۔۔یہ سفر آسان
نہیں ہوتا تھا۔۔۔کیونکہ جہاں بہت سارے نئے چہروں کو متعارف کروایا جاتا تھا
وہیں بہت سارے ناموں کو مسترد بھی کیا جاتا تھا۔۔۔کاظم پاشا ان پروڈیوسر
ڈائیرکٹرز میں سے ہیں جنہوں نے کئی مشہور ناموں کو متعارف کروایا۔۔۔انہوں
نے کئی کامیاب ترین پراجیکٹس بنائے جن میں کشکول، جانگلوس، چھاؤں جیسے نام
شامل ہیں |
|
کاظم پاشا بتاتے ہیں کہ میں نے ڈرامہ چھاؤں میں پہلے
فریال گوہر کو لیا تھا لیکن اس سے کسی تنازعہ کی وجہ سے نکال دیا اور اسکے
ساتھ جمال شاہ کو بھی جانا پڑا۔۔۔ان کی جگہ پھر لیلیٰ زبیری کی مدد سے عینی
زیدی کو متعارف کروایا اور ان کے ساتھ کام کرنے والے ایوب کھوسہ کو بھی
کاظم پاشا نے ہی متعارف کروایا۔۔۔ |
|
|
|
کاظم پاشا نے ڈرامہ کشکول کے لئے اعجاز اسلم کو متعارف
کروایا اورایسے کئی نام ہیں جنہیں انہوں نے بھروسہ کے ساتھ اپنے ڈرامہ میں
لیا۔۔۔ |
|
|
|
انہیں افسوس ہے کہ پاکستان کے بہت ہی باصلاحیت نام فضیلہ
قیصر کو انہوں نے ریجیکٹ کیا تھا پہلے آڈیشن میں ان کی آواز کی بنیاد
پر۔۔لیکن پھر فضیلہ نے ثابت کیا کہ وہ بہترین اداکارہ ہے اور اس نے اپنی
آواز پر بھی بہت محنت کی۔۔۔ |