کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کو 100سال بیت چکے ہیں۔اس
صد سالہ پارٹی کو عوام کی وسیع حمایت حاصل ہے اور گزرتے وقت کے ساتھ پارٹی
سے لوگوں کی دلی وابستگی میں بھی نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔سی پی سی کی ہمیشہ
یہ خوبی رہی ہے کہ یہ اپنے ابتدائی مشن سے کبھی پیچھے نہیں ہٹی ہے ، اس
جماعت نےایک آزمودہ اور حقیقی جمہوری نظام اپنایا ، پارٹی اور عوام کے
مابین اعتماد کا رشتہ قائم کیا اور نگرانی کا ایک موثر نظام تشکیل دیا۔
یہ سی پی سی کی قیادت کا نتیجہ ہی ہے کہ آج چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت
اور عالمی اثر ورسوخ کا حامل ایک بڑا ملک ہے۔ چین کو تیزی سے خوشحال اور
مضبوط بنانے میں سی پی سی کی کامیابی کا راز دوسرے ممالک کو پارٹی سازی اور
ریاستی گورننس کے لئے مفید حوالہ فراہم کرسکتا ہے۔
چینی کمیونسٹ پارٹی کی یہ خوبی رہی ہے کہ اس نے کبھی بھی چین کے ماڈل کو
برآمد کرنے کی کوشش نہیں کی ہے ، اور نہ ہی وہ دوسرے ممالک کو چین کے نقش
قدم پر چلنے کی تلقین کی ہے۔عوام کی طرف کھڑے ہونا سی پی سی کے بنیادی
سیاسی موقف کی نمائندگی کرتا ہے اور گذشتہ 100 سالوں میں دیکھا گیا کہ سی
پی سی لوگوں کی خدمت کو اپنے تمام اقدامات کا بنیادی نقطہ آغاز اور حتمی
مقصد قرار دیتی ہے۔سی پی سی کے گذشتہ 100 سال مسلسل محنت کی ایک تاریخ ہے۔
سی پی سی کو عوام کے مفادات پر مبنی طویل المدتی اسٹریٹجک منصوبہ سازی میں
کمال مہارت حاصل ہے ، ترقی کے ہر مرحلے کے لئے اہداف مرتب کیے جاتے ہیں اور
پھر خلوص نیت اور بھرپور عزم کے ساتھ ان اہداف کے حصول کی جستجو کی جاتی ہے۔
سی پی سی کی گورننس کی صلاحیت بھی کثیر الجہتی ہے جس میں تمام شعبہ جات کا
احاطہ کیا گیا ہے۔ سیاسی بیداری ، نظریاتی قابلیت ، تنظیم اور بالخصوص طرز
عمل سے متعلق اپنی صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ اور جدت کے باعث چینی کمیونسٹ
پارٹی کو عالمی سطح پر جانا جاتا ہے۔ سی پی سی اس وقت بھی مشترکہ خوشحالی
کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے جس کے تحت ترقیاتی ثمرات تک تمام لوگوں کی
رسائی ممکن ہو پائے گی۔ اس کی عملی مثالیں ہمیں بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی
مشترکہ تعمیر اور جنوب۔جنوب تعاون کی صورت میں نظر آتی ہیں جو عالمی سطح پر
مشترکہ ترقی کو فروغ دینے کے لئے سی پی سی کے وژن کی توثیق کرتی ہیں۔
روزمرہ گورننس سے متعلق امور ہوں یا پھر ہنگامی ردعمل سی پی سی کی قیادت
میں انسانی وسائل کے ساتھ ساتھ تکنیکی ، مادی اور مالیاتی وسائل کا اجتماع
ممکن ہے اور ہنگامی ردعمل کے دائرہ کار کو دیگر ممالک تک توسیع دی جا سکتی
ہے۔
چینی اور غیر ملکی ماہرین کے نزدیک چینی کمیونسٹ پارٹی کا انسانیت کے
مشترکہ مستقبل کے حامل سماج کا ویژن ایک بہت بڑی نظریاتی جدت ہے جو عالمی
گورننس کے نظام میں بہتری لانے، پائیدار ترقی اور انسانی معاشرے کی ترقی کو
فروغ دینے میں ملک ، نسل اور نظام کے اختلافات سے بالاتر ہے۔ اسے بنیادی
مشترکہ مفادات کا آئینہ دار نظریہ قرار دیا جا سکتا ہے جو عالمی برادری کی
عالمگیر توقعات پر پورا اترتا ہے۔
مجموعی طور پر سی پی سی بین الاقوامی برادری کو درپیش متعدد نمایاں چیلنجوں
کو حل کرنے اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تعمیر کے لیے
عملی طور پر کوشاں ہے اور اس جدوجہد میں تعمیر امن کا فروغ ، اشتراکی اور
سودمند ترقی اور تہذیبوں کے مابین باہمی ہم آہنگی کے حصول کو نمایاں درجہ
حاصل ہے۔
|