|
|
ڈپریشن ایک ایسی جنگ ہے جس سے لڑنے کے لئے انسان کو اپنی
جان پر کھیلنا پڑتا ہے۔ جو اس کے آگے ہار جائے یہ اس پر حاوی ہوجاتا ہے اور
جو اس کے آگے تن کر کھڑا ہوجائے تو یہ اس سے ایک نا ایک دن مایوس ہوجاتا ہے
اور پلٹ جاتا ہے۔۔۔شوبز میں ایسے کئی ستارے ہیں جنہوں نے یہ جنگ لڑی اور اب
بھی لڑ رہے ہیں۔ |
|
نوشین شاہ |
سات سال ڈپریشن سے جنگ لڑنا نوشین کے لئے بالکل آسان
نہیں تھا۔۔۔برداشت کر تے کرتے ایک دن نوشین اپنے ساتھی اداکار شہروز
سبزواری کے سامنے ڈھے گئیں اور یوں انہیں شہروز نے علاج کا باقاعدہ مشور ہ
دیا۔ ان کا ساتھ بھی دیا۔ نوشین کا ماننا ہے کہ یہ ایک ایسا سفر ہے جس پر
وہ ابھی بھی رواں ہیں لیکن وہ کوشش کرتی ہیں کہ اب یہ ان پر حاوی نہ ہو۔ |
|
|
حنا الطاف |
حنا پاکستان کے سلیبریٹیز میں سے پہلی تھیں جنہوں نے
باقاعدہ اپنے اندر پل رہے اس وائرس ڈپریشن کا انکشاف کھل کر کیا۔ حنا بالکل
نہیں ہچکچائیں کہ اس سے ان کے کئرئیر پر کیا فرق پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے
باقاعدہ یہ بتایا کہ ڈپریشن کی وجہ سے وہ اپنی زندگی سے کتنا پریشان ہو گئی
تھیں اور یہ حال تھا کہ اپنا آپ برا لگنے لگا تھا۔ |
|
|
علیزے شاہ |
لوگ چاہے کچھ بھی کہیں لیکن سچ تو یہ ہے کہ کوئی اگر
اپنی ذات سے بالکل ہی بیگانہ نظر آئے تو سمجھ جائیں کہ وہ کسی شدید مشکل
میں گرفتار ہے۔۔۔یاسر نواز کو علیزے شاہ کی حرکتیں پسند نہیں تھیں لیکن وہ
اس وقت ایک ایسی محبت میں گرفتار تھی جو اس سے مسلسل امتحان لے رہی
تھی۔۔۔کم عمری کی یہ غلطیاں علیزے کی شخصیت کو جھنجھوڑ رہی تھیں۔۔۔کچھ
ذرائع کا کہنا ہے کہ علیزے نے خود کو بھی نقصان پہنچایا اس ڈپریشن کی وجہ
سے اور بال چھوٹے ہونے میں بھی ان کا ایک بہت بڑا ہاتھ ہے |
|