ایک تجربہ ہی کافی ہے۔۔۔ شادی کر کے، شادی سے گھبرانے والے شوبز ستارے

image
 
زندگی میں سب کو ہی آرزو ہوتی ہے کہ ان کا گھر بس جائے اور وہ ہنسی خوشی اپنی زندگی کے ساتھ کے ساتھ سفر کا آغاز کریں ۔۔۔لیکن ضروری نہیں کہ یہ سفر قائم بھی رہ سکے۔۔۔کچھ شوبز ستارے ایسے ہیں جنہوں نے ایک بار یہ راستہ اختیار کیا اور پھر توبہ کرلی اس سفر پر جانے کی۔۔۔
 
سرمد کھوسٹ
سرمد کھوسٹ ایک انتہائی باصلاحیت اداکار اور ہدایتکار ہیں۔ ان کے پاس الفاظ کا خزانہ ہے لیکن اس موضوع پر ان کے پاس الفاظ ہی ختم ہوجاتے ہیں۔ انھوں نے ایک بار زندگی کے ساتھی کو چنا ضرور لیکن پھر کبھی اس راستے پر جانے کی کوشش نہیں کی۔
image
 
زینب قیوم
زی کیو کا کہنا ہے کہ جب انھوں نے شادی اک فیصلہ کیا تو اس وقت انہیں یہ لگتاتھا کہ میری عمر بڑھ رہی ہے اور اگر شادی نا ہوئی تو پتہ نہیں لوگ کیا سوچیں گے۔۔۔میری دوستیں بڑے بڑے بچوں کی مائیں بن گئی ہیں۔۔۔انہوں نے اپنے دوست سے شادی کی لیکن پھر انہیں یہ احساس ہوا کہ یہ فیصلہ ان کی زندگی کا سب سے غلط اور مشکل فیصلہ تھا۔ انھوں نے راستے جدا تو کئے لیکن اب اس پر دوبارہ نہیں چلنا چاہتیں۔
image
 
طاہرہ سید
محبت کی ایک لازوال مثال بننے کے بعد طاہرہ سید نے اس راستے سے کنارہ ہی کرلیا۔۔۔انہوں نے نعیم بخاری سے بہت شدید محبت کی اور شادی کے بعد دو بچے بھی ہوئے۔ ۔علیحدگی کے بعد نعیم بخاری اپنے راستے پر چل دیئے لیکن طاہرہ وہیں کھڑی رہیں۔ ہاں یہ ضرور ہوا کہ انہوں نے دوبارہ شادی نا کرنے کا عہد کرلیا۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: