|
|
کون جانتا تھا کہ شہر کے ایک عام سے پھلوں کے تاجر کا
بیٹا مستقبل میں پورے خطے کا ستارہ بن کر چمکے گا۔ ہم بات کررہے ہیں رِصغیر
کے معروف ادار دلیپ کمار کی۔ دلیپ کمار بھارت کے لیجنڈ اداکار تو تھے ہی
لیکن یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ دلیپ کمار کی پیدائش سے لے کر بچپن کا
عرصہ پاکستان کے شہر پشاور میں گزرا ہے۔ دلیپ کمار کا اصل نام محمد یوسف
خان ہے اور وہ پشاور کے قصہ خوانی بازار میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد لالہ
غلام سرور پشاور میں ہی پھلوں کی تجارت کرتے تھے۔ |
|
فقیر کی پیشن گوئی |
اپنی سوانح حیات لکھتے ہوئے دلیپ کمار بتاتے ہیں کہ پانچ
سال کی عمر میں ان کے گھر ہر ایک فقیر آیا جس کے بعد وہ ایک عام بچے سے خاص
بن گئے اور ان کی پوری زندگی ہی بدل گئی۔ دلیپ نے بتایا کہ خاندان کے بہت
سارے بچوں میں فقیر صرف انھیں ہی دیکھتا رہا اور پھر اس نے دلیپ کی دادی سے
کہا “دیکھو میری بات غور سے سنو یہ کوئی معمولی بچہ نہیں۔ اس نے عظیم اور
خاص شہرت حاصل کرنی ہے اور بے مثال کارنامے انجام ینے ہیں۔ اسے وقت سے پہلے
کھونا نہیں چاہتے ےو اس کے ماتھے پر کالا ٹیکا لگا کر رکھو“ |
|
|
|
یہ سننا تھا کہ دلیپ کی داد نے ان کو فوراً گنجا کروادیا
اور پھر ان کی پیشانی پر مستقل ٹیکلا لگایا جانے لگا۔ دلیپ کمار نے بتایا
کہ اپنا نیا حلیہ دیکھ کر وہ کافی مایوس ہوگئے کیونکہ اسکول میں بچے ان کا
مذاق اڑاتے تھے پھر وہ اسکول میں اکیلے رہنے لگے۔ |
|
دلیپ کمار کا گھر اور
جنات کا بسیرا |
دلیپ کمار بچپن میں اپنے دادا کے ساتھ قریبی نہر تک جایا
کرتے تھے ایک دن ان کے دادا نے کہا کہ اس گھر میں جنات رہتے ہیں اور
سیڑھیوں کے نیچے جو گڑھا ہے وہ جادوئی ہے۔ اگر یہاں پیسے چھپا دیں تو وہ
پیسے بڑھتے چلے جاتے ہیں لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ اس راز کو راز ہی رکھا
جائے۔ اس کے بعد دلیپ کمار اور ان کے بھائی نے گڑھے میں پیسے چھپا دیے لیکن
کچھ سالوں بعد جب ان کا خاندان بھارت منتقل ہوگیا تو وہ اس بات کو بھول گئے۔
لیکن یوسف خان سے دلیپ کمار بننے کے بعد جب وہ اپنا گھر دیکھنے پاکستان آئے
تو انھوں نے اس جگہ کی کھدائی کی لیکن وہاں کچھ بھی نہیں تھا۔ |
|
|
|
دلیپ کمار آخری دنوں میں
اپنا گھر دیکھنا چاہتے تھے |
کئی دہائیاں گزر جانے کے بعد بھی دلیپ کمار اپنے آبائی
شہر اور گھر کو نہیں بھولے اور ہمیشہ پشاور کا تذکرہ “میرا شہر“ کہہ کر
کرتے تھے۔ گزشرہ دنوں دلیپ کمار نے پشاور کے شہریوں سے درخواست بھی کی تھی
کہ ان کے آبائی گھر اور علاقے کی تصاویر سوشل میڈیا پر انھیں بھیجی جائیں
جس پر بہت سے لوگوں نے خوشی خوشی ان کی مدد کا فیصلہ کیا اور تصاویر انھیں
بھجوائیں۔ دلیپ کمار ٨ برس کی عمر میں پشاور سے بھارت منتقل ہوگئے لیکن جس
طرح وہ پشاور کو کبھی بھول نہیں سکے اسی طرح پشاور شہر نے بھی انھیں نہیں
بھلایا اور پاکستانی حکومت کی کوششوں سے ذیرِ تعمیر دلیپ کمار کا گھر
میوزئیم کی صورت ہمیشہ ان کی یادیں تازہ رکھے گا |
|