بیٹی کی ہر خوشی کا خیال رکھتی ہیں۔۔۔اداکارہ صائمہ نے کیوں بیٹی گود لی!!

image
 
کہتے ہیں محبت اور خوشیاں ڈھونڈنا چاہیں تو ایک پل نہیں لگتا۔۔۔اولاد ایک ایسی خوشی ہے جو اگر زندگی میں شامل ہوجائے تو پھر ہر پل رنگوں سے اور زندگی سے بھرپور ہوجاتا ہے۔۔۔
 
دنیا بھر میں شوبز ستارے اپنی زندگی کو چراغوں سے روشن کرنے کے لئے بچوں کو گود لیتے ہیں۔۔۔اور یہ راستہ پاکستانی ستاروں نے بھی چنا ہے۔۔۔جیسے حدیقہ کیانی ۔۔۔جنہوں نے زلزلے میں گود لئے ننھے سے بچے کو ایک بہترین انداز میں پالا۔۔۔
 
ایک ایسا ہی نام جس نے اپنی زندگی میں خوشیوں کو جگہ دینے کے لئے اولاد گود لینے کا سوچا وہ ہے اداکارہ صائمہ۔۔۔ سید نور اور صائمہ نے اپنی شادی کو آٹھ سال تک دنیا کی نگاہوں سے چھپا کر رکھا۔۔۔اس شادی کا ان کی بیوی رخسانہ نور کو بھی علم نہیں تھا۔۔۔
 
image
 
جب صائمہ اس بات کو منظر عام پر لائیں تو رخسانہ نور کے چار بچے تھے اور انہوں نے اس بات کو کافی دل پر لیا۔۔۔سید نور سے طلاق تو نہیں لی لیکن علیحدگی ضرور لے لی۔۔
 
 
دوسری طرف صائمہ کی زندگی میں اولاد نام کی کوئی خوشی نہیں تھی۔۔۔انہوں نے ایک بیٹی کو گود لیا اور اس کا نام ملیحہ رکھا۔۔۔اب وہ اس کی پرورش کر رہی ہیں اور اس کی ہر خوشی کو اپنا ہی سمجھ کر زور و شور سے مناتی ہیں۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: