نورجہاں کوکاپی کرنا آسان نہیں ہے، وہ اداکارائیں جنہوں نے لیجنڈ کو کاپی کرنےکی کوشش کی

image
 
ماضی ہمیشہ حال سے زيادہ تابناک محسوس ہوتا ہے ۔ ایسا ہی کچھ شو بز کے شعبے میں بھی ہے ۔ ہمارے ملک کا یہ المیہ ہے کہ ہم ہمیشہ ان افراد کو اہمیت دیتے ہیں جو کہ مر چکے ہوتے ہیں ۔ معاملہ چاہے ایوارڈ کا ہو یا عزت اور پیار کا یہ تمام سیلیبریٹیز کے مرنےکے بعد ہی ان کے حصے میں آتے ہیں مگر کچھ ہستیاں ایسی بھی ہوتی ہیں جن کو اس دنیا میں بھی پیار ملتا ہے اور مرنے کے بعد بھی لوگوں کی ان کے لیۓ محبت اور احترام میں کمی واقع نہیں ہوتی ہے ایسی ہی ایک ہستی ملکہ ترنم نور جہاں کی بھی ہے
 
نور چہاں صرف گلوکاراؤں کے لیۓ ہی سنگ میل نہیں ہیں بلکہ ان کا انداز ان کا لباس اور ان کا ہر ہر عمل اس دور کی اداکاراؤں کے لیۓ بھی مشعل راہ ہے ۔ نئی اداکارائیں آج بھی نورجہاں کےانداز میں میک اپ کر کے ، ان کی طرح ساڑھی پہن کر ان جیسا دکھنے کی کوش کرتی نظر آتی ہیں اور اس کوشش میں کس حد تک کامیاب ہوتی ہیں اس کا فیصلہ تو دیکھنے والے ہی کر سکتے ہیں
 
عائزہ خان بطورمیڈم نورجہاں
میرے پاس تم ہو ، چپکے چپکے جیسےڈراموں کی کامیابی نے عائزہ خان کو لوگوں کی مرکز نگاہ بنا دیا ہے اب ان کا نام ہی ڈراموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جانے لگا ہے مگر کامیابی کا یہ سفر انہوں نے راتوں رات طے نہین کیا ہے بلکہ اس میں ان کی انتھک محنت اور لگن شامل ہےحالیہ دنوں میں ان کا ڈرامہ لاپتہ آن ائیر ہونے والا ہے مگر اس ڈرامے کے آن ائیر ہونے سے قبل ہی عائزہ خان کےچرچے سوشل میڈيا پر گونجنے لگے ہیں اس ڈرامے میں انہوں نے ایک ٹک ٹاکر گیتی کا کردار ادا کیا ہے جو مختلف لوگوں کے انداز اپنا کر ویڈیو بناتی ہے
 
image
 
انہی لوگوں میں سے ایک ملکہ ترنم نور جہاں کا انداز بھی ہے جس کو عائزہ خان نے اپنانے کی کوشش کی ہے ان کی طرح کی ساڑھی اور میک اپ اور جیولری میں اگرچہ عائزہ خان ان جیسی تو نہیں لگ رہی ہیں مگر ان کی یہ کوشش کتنی کامیاب ہے اس کو دیکھ کر فیصلہ آپ خود کریں
 
بشری انصاری بطور میڈم نور جہاں
بشری انصاری نے اپنے کیرئير کے شروع کے دنوں میں انور مقصود کے ایک شو میں کافی مختلف انداز کے لک پیش کیۓ ان میں انہوں نے میڈم نور جہاں کی پیروڈی بھی پیش کی تھی جس کو کافی لوگوں نے پسند کیا تھا۔ اس کے بعد گزشتہ سال ایک بار پھر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بشری انصاری نے ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ نور چہاں کی ساڑھی میں ملبوس نظر آئیں جس کے بارے میں ان کا یہ کہنا تھا کہ ان کو یہ ساڑھی میڈم کی بیٹیوں نے ان کو تحفے کے طور پر دی جس کو پہن کر انہوں نے میڈم کی تصویر کے ساتھ اپنی تصویر بنوائی
 
image
 
میڈم نور جہاں ایک لیجنڈ ہے ان کو یاد رکھنے کا یہ طریقہ کافی اچھا ہے مگر آج تک ان کی جگہ لینے والی کوئی شو بز میں پیدا نہیں ہو سکی ہیں ۔ بشری انصاری یا عائزہ خان دونوں میں سے کس نے ان کو زیادہ بہتر کاپی کرنے کی کوشش کی ہے اس کا فیصلہ دیکھنے والےخود کر سکتے ہیں
YOU MAY ALSO LIKE: