پاکستان کے متعلق کچھ جنرل معلومات

 کیا آپ کو پاکستان کے متعلق ان معلومات کا علم ہے۔

پاکستان کا آفیشل نام ”اسلامی جمہوریہ پاکستان“ ہے۔
پاکستان کے دو اشخاص عالمی نوبل انعام حاصل کرچکے ہیں۔
1)ڈاکٹر عبدالسلام
2)ملالہ یوسفزئی
پاکستان کا نام دو الفاظ سے نکلا ہے ”پاک“کی معنی پاک اور صاف کی ہے جبکہ ”ستان“کی معنی ”زمین“ کی ہے۔
دنیا کا دوسرا سب سے بلند ترین پہاڑ ”K2“ پاکستان میں واقع ہے۔
ایدھی فاٶنڈیشن دنیا کی سب سے بڑی سماجی ایمبولینس والی فاٶنڈیشن ہے۔
پاکستان کا کل رقبہ 796,096 مربع کلو میٹر ہے۔
آبادی کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا چھٹا سب سے بڑا ملک ہے۔
پاکستان اسلامی دنیا کا واحد نیوکلیئر پاور ملک ہے۔
صحرائے تھر پارکر دنیا کا واحد زرخیز صحرا ہے۔
پاکستان کا قومی جانور ”مارخور“ ہے۔جو وسطی ایشیائی ریاستوں اور آس پاس کے ممالک میں رہنے والا ایک پہاڑی بکرا ہے۔
پاکاتان کے علاقے خنجراب پاس پر دنیا کا سب سے بلند ترین ATM مشین واقع ہے۔سطح سمندر سے 4963 میٹر کی اونچائی پر واقع یہ مشین سطح سمندر سے سب سے بلند اونچائی پر واقع ہے۔
پاکستان رمضان کے مقدس مہینے میں معرض وجود میں آیاتھا۔
آزادئ پاکاستان کے بعد سب سے پہلا غیر ملکی دورہ انڈونیشین صدر نے کیا تھا۔
رقبے کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا 36 واں بڑا ملک ہے۔
پاکستان کا ساحلی علاقہ 990 کلومیٹر لمبا ہے۔
پاکستان میں جانوروں کے 195 اقسام، پرندوں کے 668 اقسام، ریپٹائیلز کے 195 اقسام، سمندری اور تازہ پانیوں میں 1000 سے زائید آبی مخلوقات کے اقسام جبکہ 5000 سے بھی زیادہ حشرات اور کیڑے مکوڑوں کے اقسام پائے جاتے ہیں۔
پاکستان جنوب مشرقی ایشیا میں واقع ہے۔
پاکستان جمعرات کے دن آزاد ہوا تھا۔
پاکستان کی 96% فیصد آبادی مسلمان ہے۔
پاکستان دنیا کا چوتھا سب سے بڑا دودھ کی پیداوار والا ملک ہے۔
پاکستانی قوم دنیا کی چوتھی سب سے قابل ذہنیت والی قوم مانی جاتی ہے۔
دنیا کا سب سے گہرا سمندری بندرگاہ گوادر ہے۔
پاکستان کا نام چودہری رحمت علی نے 1933 میں پیش کیا تھا۔
اسلام آباد کو پاکستان کا دارالحکومت 1960 میں بنایا گیاتھا۔

 

Ubaid Sahil
About the Author: Ubaid Sahil Read More Articles by Ubaid Sahil: 3 Articles with 3617 views I am a young student.And I love to write about different learnable things.I always try to teach you something new .. View More