ممنون حسین کو خراج تحسین

ممنون حسین کو خراج تحسین

ًممنون حسین

پاکستان کے بارہویں منتخب صدر اسی سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ آپ 23 دسمبر1940 میں آگرہ کے شہر میں پیدا ہوے۔ آ پ کافی عرصے سے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے اور دو ہفتے سے کراچی کےنجی ھسپتال میں زیرعلاج تھے۔ ممنون حسین کل رات کراچی میں انتقال کر گۓ۔

آ پ نے اپنے ملک کے لیےبہت سی خدمات انجام دیں اور تقریبا چھ سال تک پاکستان کے صدر رہے۔ آپ نے اپنے پولٹیکل کریر کا آغاز مسلم لیگ (ن) کے ایک ممبر کی حیثیت سے کیا۔ ممنون حسین نے بہت سارے صدارتی عہدوں پر اپنی خدمات خلوص نیت سے ادا کیں۔ آپ 1998-1999 میں کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر بھی رہے۔

آ پ نے مسلم لیگ کراچی کے جوائنٹ سکریٹری کے طور پر بھی اپنا کردار ادا کیا۔ ممنون حسین 1997 میں گورنر سندھ کی حیثیت پربھی فَائِزرہے۔ آپ مسلم لیگ (ن) کے صوبائ سکریٹری بھی رہے اور بہت سے کام سرانجام دیے۔

ممنون حسین ایک روایتی مسلمان گھرانے میں پیدا ہوۓ ۔ آپ تجارتی طبقہ سے تعلق رکھتے تھے۔ آپ نے خود اپنی محنت سے اور جدوجہد کر کے نام کمایا اور اتنا روشن کیا کے آپ کے نام کے بغیر پاکستان کی سیاسی تاریخ مکمل نہیں ہوسکتی۔

 

Laiba khan
About the Author: Laiba khan Read More Articles by Laiba khan: 2 Articles with 890 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.