ابو کی خواہش تھی کہ میں بھی فیلڈ میں آؤں۔۔۔ڈائریکٹر کی بیٹیاں

image
 
ہر باپ اپنی اولاد میں اپنا عکس دیکھتا ہے ، اور باپ کے لئے بیٹیوں کی ایک الگ ہی جگہ ہوتی ہے دل میں۔۔۔ وہ ان کی صلاحیتوں کو نا صرف پہچان لیتے ہیں بلکہ چاہتے ہیں کہ کسی مقام پر پیچھے نا رہیں۔۔۔ شوبز میں ایسے کئی ڈائریکٹر ہیں جنہوں نے اپنی بیٹیوں کو آگے آگے رکھا تاکہ وہ بھی ان کی طرح شوبز میں نام کمائیں۔۔۔
 
در فشاں سلیم
ڈرامہ پردیس کی ایمن اصل میں پی ٹی وی کے سابق ڈائریکٹر اور پروڈیوسر سلیم الحسن کی صاحبزادی ہیں ۔۔۔سلیم الحسن بھی ایک بہت ایماندار اور بہترین انسان کی حیثیت سے کام کرتے رہے اور پھر ان کی اس لگن کو دیکھتے ہوئے ان کی سب سے بڑی بیٹی در فشاں میں باپ کی صلاحیتوں کے رنگ جگمگانے لگے۔۔۔در فشاں چھوٹی سی عمر میں ہی شوبز میں آنے کے لئے مچلنے لگیں اور پھر ایک وقت آیا کہ آج وہ ٹاپ لسٹ میں شامل ہوگئی ہیں۔۔۔
image
 
ندا یاسر
اداکارہ اور میزبان ندا یاسر نے اپنے والدین کو ہمیشہ پی ٹی وی سینٹر کی فضاؤں میں ہی گم دیکھا۔۔۔انہوں نے اپنے باپ کو ایک ڈائریکٹر کی حیثیت سے خود کو ایمانداری کے ساتھ کام کرتے دیکھا تو اس دنیا سے خود ہی محبت کرنے لگیں اور سوچ لیا کہ اب میں بھی اسی فیلڈ کا حصہ بنوں گی۔۔ندا نے جب اپنے والد سے اجازت چاہی تو انہوں نے یہی کہا کہ جو بھی کام کرو صدق دل سے کرو اور انہیں بہت گائیڈ کیا اور آج بھی کرتے ہیں۔۔۔
image
 
فاطمہ نبیل
اداکار اور ہدایتکار نبیل نے بھی بلبلے میں اپنی لاڈلی بیٹی کو متعارف کروایا اور جب وہ چھوٹی تھی تو سیزن ون میں اپنی بیٹی کی ہی حیثیت سے لیا اور پھر اب سیزن ٹو میں وہ بڑی ہو کر بھی آئی ہے۔۔۔فاطمہ اب انڈسٹری میں کتنا آگے جائیں گی یہ وقت بتائے گا لیکن نبیل کی سپورٹ اپنی لاڈلی بیٹی کے ساتھ ہے
image
YOU MAY ALSO LIKE: