|
|
شادی سادگی سے کرنے کا حکم ہے اور جو لوگ اس حکم پر عمل
کرتے ہیں یقیناً پسندیدہ لوگوں میں سے ہیں۔۔۔شوبز کے کچھ ایسے نام ہیں
جنہوں نے گھر میں سادگی سے شادی کی اور وہیں سے رخصت ہوئیں۔۔۔کوئی بڑی
تقریب یا ہال کا انتظام نہیں کیا۔۔۔ |
|
نادیہ خان |
یوں تو مارننگ شو میزبان اور اداکارہ نادیہ خان کی یہ
تیسری شادی تھی لیکن انہوں نے اسے گھر سے ہی کرنے کا سوچا۔۔۔اس شادی میں
قریبی لوگ شامل تھے اور انڈسٹری سے کوئی بھی نہیں تھا۔۔۔نادیہ خان نے اس
تقریب سے پہلے کافی ہلہ گلہ بھی کیا اور مہندی، مایوں جیسی رسومات بھی
ہوئیں لیکن رخصتی گھر سے ہی ہوئی اور انہوں نے فیصل کو اپنی زندگی کا ہمسفر
بنا لیا- |
|
|
نتاشا |
لاہور کی اداکارہ نتاشا اپنے بھائیوں کی بڑی ہی لاڈلی
بہن ہیں لیکن اس کے باوجود زندگی کے اس اہم فیصلے میں ان کے بھائیوں نے
سادگی پر ہی زور دیا۔۔۔کچھ انہیں نظر کا بھی ڈر تھا اور وہ نہیں چاہتے تھے
کہ یہ تقریب بہت زیادہ توجہ کا مرکز بنے۔۔۔ اس لئے دس سے پندرہ لوگوں کے
درمیان نتاشا نے اپنے ہمسفر کے ہاتھ میں ہاتھ دیا۔۔۔خوشیوں کے ساتھ سادگی
سے گھر کے دروازے سے رخصتی ہوئی۔۔۔ |
|
|
جیا علی |
اداکارہ جیا علی نے شادی کرنے میں دیر تو لگائی لیکن بہت
ساری سوچوں کو بدل ڈالا۔۔۔انہوں نے اپنے سے کم عمر بزنس مین عمران ادریس کو
اپنا ہمسفر چنا۔۔۔اس شادی کو بادشاہی مسجد میں منعقد کیا گیا اور رخصتی گھر
سے ہی ہوئی۔۔۔لاک داؤن کی وجہ سے بہت زیادہ اہتمام نہیں کیا لیکن جیا نے
اپنے حسین لباس اور انداز سے اس شادی کو یادگار بنا دیا۔۔ |
|