|
|
جیون ساتھی کا رشتہ اگرچہ ایک بہت پاک اور خوبصورت رشتہ
ہے۔ یہ ایک ایسا تعلق ہے جس میں انسان کو عمر بھر کا سچا دوست اور ہمدرد مل
جاتا ہے لیکن کبھی کبھی یہ تلاش ساری عمر پر محیط ہوجاتی ہے۔ شوبز کے افراد
بھی عام انسانوں کی طرح ہی اس تلاش میں اپنی پوری پوری عمر صرف کردیتے ہیں
اور اسی وجہ سے کئی بار ان کی شادیاں ناکام بھی ہوجاتی ہیں۔ اس آرٹیکل میں
آپ کو بتایا جائے گا کہ ہمارے کون سے اسٹار ہیں جنھوں نے ایک نہیں، دو نہیں
بلکہ تین شادیاں کیں۔ |
|
فخرِ عالم |
اے آر وائی کی ایک پروگرام میں فخرِ عالم نے ہنتے ہوئے
کہا کہ “الحمداللہ میں اپنی تیسری شادی پر ہوں“۔ فخر کی پہلی بیگم پی ٹی وی
کے پروڈیوسر طارق معراج کی صاحبزادی تھیں جب کہ دوسری بیوی کے بارے میں
زیادہ معلومات نہیں۔ فخرِ عالم اپنی تیسری بیوی کے ساتھ خوشی خوشی دبئی میں
زندگی گزار رہے ہیں اور ان کے دو بچے ہیں ایک بیٹا اور ایک بیٹی |
|
|
|
نادیہ خان |
نادیہ خان کے پہلے شوہر کے بارے میں تو ریکارڈ موجود
نہیں البتہ ان کے دوسرے شوہر خاور اقبال تھے جن سے ان کے دو بچے علیزے اور
اذان ہیں۔ البتہ نادیہ کی یہ شادی بھی کامیاب نہیں ہوسکی اور انھوں نے طلاق
کا مطالبہ کردیا۔ نادیہ نے طلاق کے بعد کچھ عرصے تک میڈیا سے دوری اختہار
رکھی اور سالوں بعد تیسری شادی فیصل ممتاز راؤ سے کی جس میں نادیہ کے بچے
بھی کافی خوش نظر آرہے تھے |
|
|
فیصل قریشی |
فیصل قریشی پاکستان انڈسٹری کے ایک کامیاب اداکار ہیں۔
فیصل نے بھی تین شادیاں کیں جس میں سے ایک شادی ان کی کافی کم عمری میں
ہوئی جس سے ان کی ایک بیٹی ہانش ہیں جو اب پاکستانی اداکارہ ہیں۔ فیصل کی
ایک اور شادی ہوئی اور ایک بیٹا بھی ہیے جن کا کوئی ریکارڈ نہیں ایک بار
فیصل نے ساحر لودھی کے شو میں کہا کہ “میرے بیٹے تم جہاں بھی ہو خوش رہو“ ۔
اس کے بعد فیصل قریشی نے تیسری شادی ثناء سے کی اور ان سے بھی ان کی ایک
پیاری گول مٹول سی بیٹی ہےاور بیٹا ہیں۔ فیصل اب خوش و خرم زندگی گزار رہے
ہیں |
|