|
|
شوبز کی اس دنیا میں نام کمانا آسان نہیں لیکن اگر کسی
کو یہ نام، یہ شہرت مل جائے تو وہ اسے کبھی کبھی خود ہی چھوڑ دیتے
ہیں۔۔۔شوبز انڈسٹری میں ایسے کئی نام ہیں جنہوں نے شوبز میں آتے ہی ، نام
بنتے ہی شوبز کو کہا خدا حافظ۔۔۔اور یہ فیصلہ کیا کہ وہ اب اس میں آگے نہیں
بڑھیں گے۔۔۔ |
|
نیمل خاور |
خوبصورت اور بھولے بھالے چہرے والی نیمل خاور اب حمزہ
عباسی کی بیگم اور ان کے بیٹے کی ماں ہیں۔۔۔لیکن نیمل نے شادی سے پہلے ہی
اس فیلڈ کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔۔۔انہوں نے اپنے پورے کیرئیر میں ایک
فلم ’’ورنہ ‘‘ کی اور ایک ڈرامہ ’’انا‘‘ کیا۔۔۔لیکن اتفاق کی بات ہے کہ
دونوں میڈیمز میں ایک ایک پراجیکٹ کرنے کے باوجود لوگوں نے نا صرف انہیں
پسند کیا بلکہ ان کے جانے پر افسردہ بھی ہوئے۔۔۔نیمل اب گھر سنبھال رہی ہیں
اور انہیں اس بات سے کوئی مسئلہ نہیں کہ وہ شوبز سے کنارہ کشی کر چکی ہیں۔۔۔ |
|
|
ایمن سلیم |
اداکارہ ایمن سلیم نے تو آتے ہی کہا کہ جانا ہے۔۔۔انہوں
نے پہلا پراجیکٹ ہی بہت شاندار اور کامیاب دیا جس کا نام تھا ’’چپکے چپکے‘‘۔۔۔انہوں
نے اس ڈرامے کے بعد انٹرویوز بھی دیئے اور یہ بھی جاننے کو ملا کہ وہ مرحوم
اداکارہ نازیہ حسن کی بھتیجی ہیں۔۔۔لیکن ایمن کو اس بات سے کوئی خاص دلچسپی
نہیں۔۔۔لیکن انہوں نے یہ اپنے سوشل میڈیا پر اناؤنس کیا کہ وہ اس فیلڈ سے
مکمل کنارہ کشی اختیار کر رہی ہیں۔۔۔ |
|
|
ڈاکٹر صائمہ صلاح الدین |
آج سے کافی سال پہلے ایک ڈرامہ آیا جسے عوام میں خاصی
مقبولیت ملی۔۔۔’’الجھن‘‘ اس ڈرامے میں سعدیہ امام کو متعارف کروایا گیا اور
ڈاکٹر صائمہ صلاح الدین نے بھی پہلی بار کام کیا۔۔۔لیکن سب آگے بڑھ گئے اور
ڈاکٹر صائمہ صلاح الدین نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ اپنی ڈاکٹری کی تعلیم کو آگے
بڑھائیں گی۔۔۔ایک ڈرامہ میں کام کرنے کے بعد انہوں نے پھر کبھی شوبز میں
کام نہیں کیا اور آج کل امریکہ میں ڈاکٹر ہیں۔۔۔ |
|