|
|
کہتے ہیں جب شہرت آجاتی ہے تو نخرے بھی بڑھ جاتے
ہیں۔۔۔شوبز میں کچھ ایسے اداکار ہیں جنہوں نے کام چاہے زیادہ کیا یا کم
لیکن ان کے نخروں میں ہے بہت دم۔۔۔لوگ چاہے ان کے منہ پر نہیں بتاتے لیکن
وہ ان کے نخروں سے ہیں کافی گھبراتے۔۔۔ |
|
فریحہ الطاف |
گزشتہ دنوں فریحہ الطاف نے اداکاری کے میدان میں باقاعدہ
قدم رکھا اور ایک ویب پراجیکٹ ’’دائی‘‘ میں کام کیا۔۔۔اس پراجیکٹ میں ان کا
مرکزی کردار ہے اور وہ کافی شاندار انداز میں اسے نبھاتی نظر آرہی
ہیں۔۔۔لیکن ساتھ ہی اندر سے یہ بھی خبر ملی کہ فریحہ الطاف کے ستاھ کام
کرنا کوئی آسان بات نہیں۔۔۔وہ تھوڑی موڈی ہیں اور انہیں ڈیل کرنے کے لئے ان
کے موڈ اور نخروں کو کافی سنبھالنا پڑتا ہے۔۔۔ |
|
|
نوشین شاہ |
نوشین شاہ خود اس بات سے شاید بے خبر ہوں لیکن ان کے ارد
گرد والے اس بات کو لے اکثر بے چین رہتے ہیں کہ نوشین شوٹس پر کافی نخرے
دکھاتی ہیں۔۔۔یہ معاملہ پہلے نہیں تھا لیکن اب یہ عموماً ہو ہی جاتا
ہے۔۔۔یوں تو نوشین بہت اچھے اخلاق کی ہیں لیکن جب انہیں غصہ آئے یا نخرے کا
وقت ہو تو پھر کوئی نہیں سنبھال سکتا- |
|
|
اشنا شاہ |
اشنا شاہ ویسے تو بہت ہی ہنستی کھیلتی اور دوست بناتی
اداکارہ ہیں لیکن جب سیٹ پر انہیں کچھ ناگوار گزر جائے تو سنبھالنا آسان
نہیں ہوتا۔۔۔اشنا جب نخرے دکھانے پر آتی ہیں تو پھر وہ کسی کی نہیں سنتیں
اور انہیں سیٹ پر اکثر پھر ہر بات میں ہی کیڑے نکالتا دیکھا گیا ہے۔۔۔ |
|