|
|
کہتے ہیں زندگی میں جب نئی خوشیاں شامل ہوں تو پھر ہر
عید، ہر موسم اور ہر دن نیا سا لگتا ہے۔۔۔شوبز میں بھی کئی زندگیوں کے موسم
بدلے۔۔۔اور یہ رنگ بدلنے کے بعد ان کی زندگی میں عید کی بہار آئی- |
|
صبور اور علی انصاری |
اداکارہ صبور علی اور علی انصاری کی زندگی میں یہ عید
کچھ الگ ہی رنگ اور خوشیاں لائی۔۔۔کیونکہ ایک دوسرے کو اپنا نام دینے اور
زندگی بھر ساتھ نبھانے کا وعدہ کرنے کے بعد ان کو ہر تہوار ایک نئے انداز
میں مل رہا ہے۔۔۔صبور کو اب اندازہ ہوا کہ عید کے اصل رنگ کیا ہوتے ہیں اور
ایک نئے رشتے سے جڑنے کے بعد وہ اس کیفیت سے محظوظ ہورہی ہیں۔۔۔ |
|
|
منال خان |
منال خان کی زندگی میں بھی کچھ عرصہ پہلے ہی منگنی کی
خوشی شامل ہوئی اور اس لحاظ سے یہ عید ان کی زندگی میں رشتہ جڑنے کے بعد وہ
پہلی خوشی تھی جسے دونوں خاندانوں نے مل کر منایا اور منال کے لئے عید کے
جوڑے اور عید کے رنگ بھی الگ ہی دکھائی دیئے۔۔۔اس رنگ کو انہوں نے بہت
محسوس کیا۔۔۔کیونکہ میٹھی عید پر وہ ایک دکھ کے ساتھ تھیں کیونکہ ان کے
والد چلے گئے تھے لیکن اس عید پر انہیں زندگی کا ساتھ مل گیا۔۔۔ |
|
|
غنا علی |
اداکارہ غنا علی کی شادی کو لے کر بہت زیادہ آوازیں
اٹھائی گئیں لیکن سچ تو یہ ہے کہ غنا علی نے وہی کیا جو ان کی زندگی کے لئے
بہترین فیصلہ تھا اور وہ اس پر خوش ہیں۔۔۔غنا کی زندگی میں بھی خوشیوں کے
آنے کے بعد یہ پہلی عید تھی اور وہ انہوں نے اپنے شوہر کے ہمراہ سسرال میں
ہی منائی- |
|