یہاں سے واپس آنے کو دل ہی نہیں چاہتا۔۔۔عید سے پہلے ہی پہاڑی علاقوں میں پہنچ جانے والے ستارے

image
 
موسم، فضا اور ماحول اچھا ہو تو انسان کے اندر کا موسم بھی خوشگوار ہوجاتا ہے۔۔۔اپنے اندر کا موسم خوشگوار بنانے بہت سارے پاکستانی ستارے عید سے پہلے ہی پہاڑی علاقوں میں پہنچے اور اپنی فیملیز کو بھی ساتھ لے کر گئے۔۔۔کچھ نے تو عید بھی وہیں کی اور کچھ واپس آگئے۔۔۔
 
فیصل قریشی اور ان کی فیملی
اداکار فیصل قریشی آج کل اپنے ڈرامہ ’’فتور‘‘ کی وجہ سے دلوں پر چھائے ہوئے ہیں۔۔۔انہوں نے کافی دنوں کی مصروفیت کے بعد آخر کار فیصلہ کیا کہ بیگم اور بچوں کو لے کر کسی پرسکون مقام پر پہنچا جائے اور انہوں نے مالم جبا کا رخ کیا۔۔۔وہ اپنے بچوں کے ساتھ کافی خوشگوار موڈ میں دکھائی دیئے۔۔۔
image
 
کنور ارسلان اور ان کی فیملی
کنور ارسلان اور فاطمہ دونوں میاں بیوی ہی شوبز کی دنیا سے وابستہ ہیں اور اپنے دونوں بچوں کو وقت دینے کی کوشش ضرور کرتے ہیں لیکن فیملی ٹائم کے لئے اس بار انہوں نے بھی وہی سوچا جو باقی ستاروں نے سوچا۔۔۔انہوں نے عید منانے کے لئے اپنی پوری فیملی کو پہاڑی علاقوں میں لے جانے کا فیصلہ کیا اور وہیں سے اپنی فوٹو شوٹ بھیجی عید کے دن کے لئے۔۔۔بچوں کے ساتھ ان کا موڈ کافی خوشگوار نظر آرہا ہے۔۔۔
image
 
رباب ہاشم اور ان کی فیملی
اداکارہ رباب ہاشم نے بھی اسی موسم کو اپنے اور اپنے شوہر کے لئے بہترین جانا اور عید کرنے کے لئے پہاڑی علاقوں میں پہنچ گئیں۔۔۔دونوں میاں بیوی اپنی زندگی کے ان ابتدائی خوبصورت دنوں کو وادیوں کے بیچ یادگار بنا رہے ہیں اور عید بھی وہیں منائی۔۔۔
image
 
نعمان مسعود اور ان کی فیملی
اداکار نعمان مسعود کا تعلق تو اسلاماباد سے ہی ہے لیکن کراچی میں اپنی شوبز مصروفیات کی وجہ سے شفٹ ہوئے تھے۔۔۔لیکن اب انہوں نے اپنا ریسٹورنٹ کھابہ وہیں پر بنایا۔۔۔اس موسم میں جب سب ہی پہاڑی علاقوں میں پہنچے تو نعمان مسعود نے بھی اپنی اہلیہ ثمرین نعمان کے ہمراہ وہاں جانے کا فیصلہ کیا
image
YOU MAY ALSO LIKE: