ہمارا گھر اور سامان فروخت ہوگیا تھا اور میں فرش پر سونے لگا تھا ۔۔ 5 مشہور اداکار کون سے ہیں جنہوں نے اپنی زندگی میں مشکل ترین حالات دیکھے؟

image
 
ویسے تو ہر شخص کی کامیابی کے پیچھے ایک ناقابل بیان کہانی ہوتی ہے جو اسے ایک اسے آگے بڑھنے کے لیے اور آرام دہ زندگی گزارنے کے لیے ہمت دیتی ہے۔ آج ایسے ہی چند ستاروں کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں۔
 
اکشے کمار:
اکشے کمار فلمی دنیا کا ایک مشہور نام ہے۔ اکشے ویسے تو کامیڈی سے بھرپور فلمیں کرتے ہیں مگر اس کامیڈی کے پیچھے ایک ناقابل بیان داستان ہے جس نے اکشے کو ایک فنکار بنا دیا ہے۔ کروڑوں روپے لینے والے اکشے کمار پر ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب وہ مقامی ہوٹل میں برتن دھوتے تھے، ویٹر کے طور پر کام کیا کرتے تھے۔ اپنی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے اکشے کمار نے کسی بھی کام کرنے سے منع نہیں کیا۔
image
 
ٹایئگر شیروف:
مشہور بھارتی اداکار جیکی شیروف کے بیٹے ٹائگر شیروف نے حالیہ انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ جب میں 11 سال کا تھا تو ہمارا گھر فروخت ہو رہا تھا، مالی بحران اس قدر شدید تھا کہ فرنیچر تک فروخت کرنا پڑا تھا۔ ہم زمین پر سوتے تھے۔میں بچپن میں جن چیزوں کو دیکھا کرتا تھا وہ آہستہ آہستہ کر کے فروخت ہونے لگی، میرا بیڈ جس پر میں ہمیشہ سویا کرتا تھا وہ بھی ایک دن فروخت ہو گیا تھا اور مجھے زمین پر سونا پڑتا تھا۔
image
 
ماہرہ خان:
پاکستانی اداکارہ ماہر خان جو کہ کامیاب اداکارہ ہیں، ماہرہ بھی کئی اتار چڑھاؤ کے بعد ایک کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہیں۔ ماہرہ اداکاری میں آںے سے پہلے امریکہ میں باتھ روم صاف کیے تھے، ان مشکلات حالات میں بھی ماہرہ نے ہار نہیں مانی تھی۔
image
 
مبشر لقمان:
مشہور صحافی مبشر لقمان جو کہ اب امیر ترین صحافی ہیں، ایک وقت تھا جب مبشر لقمان کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں بیت الخلاء صاف کرتے تھے۔ اور اپنی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش میں مگن رہتے تھے۔
image
 
علی ظفر:
مشہور پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر ماضی میں ایک پینٹر تھے۔ گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے علی ظفر پینٹنگ کیا کرتے تھے۔ جبکہ علی ظفر کا کہنا کہ میں آج بھی اسی طرح کا پینٹر پوں جیسا کہ میں ایک ہوٹل کی لابی میں بیٹھا پینٹ کرتا تھا۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: