جن کو میرے انڈسٹری میں آنے سے مسئلہ ہے وہ گھر سے کیبل ہٹا دیں۔۔۔ستارے جن کو انڈسٹری میں آنے کی سزا ملی

image
 
کہتے ہیں اگر گھر والوں کی سپورٹ ساتھ ہو تو انسان بڑے سے بڑے طوفان کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہوجاتا ہے لیکن اگر وہ طوفان ہی گھر والے کھڑا کریں تو انسان بھلا کہاں جائے۔۔۔پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایسے کئی نام ہیں جنہوں نے گھر والوں کی شدید مخالفت کے باوجود اس میدان میں قدم رکھا-
 
شرمین علی
ڈرامہ ’’پردیس‘‘ میں شائستہ لودھی کی دیورانی کا منفی کردار ادا کرنے والی شرمین نے اس سے پہلے بھی بہت ڈراموں میں کام کیا اور میزبانی بھی کی۔۔۔شرمین ایک بہت باصلاحیت اداکارہ ہیں اور ان میں خود اعتمادی کوٹ کوٹ کر بھری ہے۔۔۔لیکن شرمین کے لئے اس انڈسٹری میں آنا بالکل آسان نہیں تھا۔۔۔انہیں پورے خاندان کی مخالفت مول لینی پڑی۔۔۔ اگر ان کی بہن کا ساتھ نا ہوتا تو شاید وہ بالکل ہی تنہا ہوجاتیں۔۔۔لیکن پھر انہوں نے ثابت کیا کہ یہ فیصلہ کتنا صحیح تھا۔۔۔
image
 
مایا علی
اداکارہ مایا علی کو اپنے والد کی طرف سے سخت مخالفت کا سامنا تھا۔۔۔انہوں نے پہلے پروڈکشن میں نوکری کی اور انٹرنشپ کی۔۔۔لیکن والد کو تو وہ بھی پسند نہیں تھا۔۔۔ایک عرصہ تک مایا علی نے اپنی ضد پر کام جاری رکھا اور والد سے ان کی بات چیت بند رہی۔۔۔ یہ وقت آسان نہیں تھا لیکن پھر ایک وقت ایسا آیا جب ان کے والد کو خود ان کے ڈرامے کا انتظار رہتا تھا۔۔۔
image
 
حسن نیازی
بیشتر ڈراموں میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوانے والے حسن نیازی نے جب انڈسٹری میں قدم رکھا تو پورا خاندان اور گھر والے ان کے خلاف ہوگئے۔۔۔سب نے انہیں کہا کہ لوگ کیا کہیں گے۔۔۔لیکن حسن نے جواب دیا کہ جن کو میرے ٹی وی میں آنے سے مسئلہ ہے تو وہ اپنے گھر سے کیبل ہٹا دیں۔۔۔پھر میں چھوڑوں گا شوبز۔۔۔یعنی جس کام کو گھر میں دیکھنا نہیں چھوڑتے تو وہاں کام کرنے میں کیوں مسئلہ ہے۔۔۔
image
 
سعود
سعود کا تعلق ایک مذہبی گھرانے سے تھا۔۔۔ان کے گھر نعت خوانی پر زور دیا جاتا تھا لیکن سعود کا دھیان اداکاری کی جانب تھا۔۔۔یہ فیصلہ جب انہوں نے سنایا گھر میں تو بہت شدید مذمت کی گئی لیکن پھر سعود نے فلم انڈسٹری کا رخ کیا۔۔۔سعود کے اس فیصلے سے گھر والے بالکل خوش نہیں تھے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ معاملات بہتر ہوئے۔۔۔اب سعود زیادہ تر کام پروڈکشن میں ہی کرتے ہیں۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: