ان سے ملیں یہ میرے بھائی ہیں۔۔۔شوبز کی مشہور بہنیں جو اپنے بھائیوں کو آگے بڑھانے کی کوشش کرتی ہیں

image
 
ہمیشہ سنا کہ بھائی بہنوں کی ڈھال ہوتے ہیں لیکن شوبز کی دنیا میں بہت ساری بہنیں ایسی ہیں جنہوں نے نام کمانے کے بعد اپنے بھائیوں کے لئے ڈھال بننے کی کوشش کی۔۔۔یہ اور بات ہے کہ وہ تو شہرت کی بلندیوں کو چھونے لگی تھیں لیکن بھائیوں کو بنانا اتنا آسان نہیں تھا۔۔۔
 
مہوش حیات
مہوش حیات کا نام انڈسٹری کی ٹاپ اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور اپنے ساتھ وہ صرف یہی ایک اعزاز نہیں رکھتیں بلکہ تمغہ امتیاز کے ایوارڈ کی کامیابی بھی ان کے پاس ہے۔۔۔ہر دن مہوش کے لئے کوئی نا کوئی کامیابی کی نئی نوید لاتا ہے اور وہ شہرت کی بلندیوں کے آسمان پر چھانے کے لئے تیار رہتی ہیں۔۔۔لیکن ایسے وقت میں بھی انہوں نے اپنے بھائی دانش حیات کو نہیں چھوڑا۔۔۔دانش کو کسی نا کسی بہانے وہ اپنے ساتھ یا پھر کسی اور پراجیکٹ میں لانے کی کوششوں میں لگی رہیں۔۔۔دانش نے کام تو کیا لیکن نام اپنی بہن جیسا حاصل کرنا ان کے لئے ناممکن سا محسوس ہوا۔۔۔
image
 
صاحبہ
نشو کی صاحبزادی صاحبہ نے فلموں میں کام کم کیا تھا لیکن ان کی شہرت بہت زیادہ تھی۔۔۔پھر شادی ہوئی ریمبو سے تو آج تک وہ اپنے نام اور کام کے ساتھ انڈسٹری میں چھائی ہوئی ہیں۔۔۔ایک عرصہ تک نشو اور صاحبہ نے بہت کوشش کی کہ ان کے گھر کے بیٹے حمزہ کو بھی پہچان ملنی شروع ہو۔۔۔لیکن ساری محنت بے سود تھی۔۔۔حمزہ کو انڈسٹری میں بہت عرصہ تک کسی نے نا تو کام دیا اور نا ہی پہچان ملی۔۔۔اب وہ ایک بار پھر ماڈلنگ اور اداکاری کی دنیا میں آرہے ہیں لیکن صاحبہ کا ساتھ انہیں درکار ہے۔۔۔لیکن سچ تو یہ ہے کہ شاید وہ شہرت ان کو ابھی نا مل پائے جو ان کی بہن کے حصے میں آئی۔۔۔
image
 
زارا نور عباس
زارا نور عباس صف اول کی اداکاراؤں کی فہرست میں کھڑی ہو چکی ہیں اور اس پر کمال یہ کہ ان کی شادی بھی میڈیا کے ہی ایک گھرانے میں ہوگئی تو اب ان کی شہرت میں ڈبل اضافہ ہوچکا ہے۔۔۔اور ساتھ ہی وہ اسماء عباس کی بیٹی اور بشریٰ انصاری کی بھانجی بھی ہیں۔۔۔لیکن انہوں نے اپنے بھائی احمد عباس کو ایک گلوکار کی حیثیت سے جب آگے لانے کی کوشش کی تو ناکام ہوگئیں۔۔۔جو کامیابی انہیں ملی وہ احمد نے آنے کے بعد حاصل نہیں کی۔۔۔ان کا گانا ’’راہی‘‘ ابھی تک شہرت حاصل نہیں کر پایا-
image
YOU MAY ALSO LIKE: