ایک ہی بیٹا ہے ناز تو اٹھائیں گے۔۔۔ 3 شوبز ستارے جنہیں اکلوتا ہونے کی وجہ سے خاص لاڈ ملا

image
 
کہتے ہیں بچے ایک ہوں یا دس محبت سب سے برابر ہی ہوتی ہے لیکن جہاں ایک ہی بیٹا ہوں تو ماؤں کے لاڈ میں ایک الگ ہی جذباتیت دیکھنے میں آتی ہے۔۔۔بچپن سے لے کر شادی کے فیصلوں میں بھی مائیں حساس ہوجاتی ہیں اور ان کے یہ جذبات چھپتے نہیں۔۔۔شوبز میں بھی کچھ ایسے ستارے ہیں جو اپنی اماؤں کی اکلوتی اولاد ہیں اور اس بنیاد پر ان کے نخرے بھی اٹھائے جاتے ہیں۔۔۔
 
عاصم اظہر
گلوکار اور اداکار عاصم اظہر اپنی والدہ گل رعنا کی اکلوتی اولاد ہیں اور کیونکہ والدہ نے شادی کے بعد علیحدگی اختیار کی اور عاصم کی تربیت تنہا کی تو دونوں کے درمیان بونڈنگ بھی کچھ خاص ہے۔۔۔گل رعنا چاہیں کچھ بھی کہیں لیکن جب بھی عاصم کی زندگی میں کچھ نیا ہونے والا ہوتا ہے ان کے انداز اور جذبات چھلکنے لگتے ہیں۔۔۔بیچ میں جب عاصم کی زندگی میں ہانیہ کا شور ہونے لگا تو بھی انہوں نے اس قصے کی خاص حمایت نہیں کی اور جب یہ کہانی ختم ہوئی تو بھی انہوں نے ہانیہ کو اپنی گفتگو کا حصہ نہیں بننے دیا۔۔۔کیونکہ وہ جانتی ہیں کہ میرا لاڈلا تو میری ہی بات مانے گا۔۔۔
image
 
شہروز سبزواری
یوں تو اس خاندان میں سب کے ہی بچے برابر ہیں لیکن کیونکہ بہروز سبزواری اور سفینہ کے گھر ایک ہی بیٹا ہوا تو وہ ان کے گھر کا چشم و چراغ بن گیا۔۔۔سفینہ بہروز تو اپنے لاڈلے کے ناز خوب اٹھاتی ہیں اور ایک زمانے میں تو ہر جگہ ساتھ ہی جاتی تھیں۔۔۔جب شہروز نے زندگی میں دوسری بار شادی کا فیصلہ کیا تب بھی وہ اپنے بیٹے کے ساتھ ساتھ رہیں اور انہوں نے اس بات کو کافی دل پر بھی لیا تھا جب ان کے بیٹے کی پہلی شادی ختم ہوئی۔۔۔اپنے لاڈلے اور اکلوتے بیٹے کے لئے وہ ہر قدم پر آج بھی اسی طرح کھڑی ہوتی ہیں جیسے اس کے بچپن میں ہوتی تھیں۔۔۔
image
 
فیصل قریشی
پاکستان کے سپر اسٹار فیصل قریشی بھی اپنی والدہ افشاں قریشی کی اکلوتی اولاد ہیں۔۔۔ افشاں قریشی نے اپنے شوہر کے انتقال کے بعد والدہ کی مدد سے فیصل کی پرورش کی اور اسے بہت محبت کے ساتھ پروان چڑھایا۔۔۔فیصل قریشی اکلوتے ضرور تھے لیکن افشاں قریشی تھوڑی بہت سختی بھی کرتی تھیں یہ سوچ کر کہ میرا اس کے علاوہ کون ہے۔۔۔آج بھی وہ فیصل کو اسی نظر سے دیکھتی ہیں جیسے برسوں پہلے لاڈ سے دیکھتی تھیں۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: