|
|
شادی ایک ایسا موڑ ہے جو انسان کو کسی نا کسی طرح بدلتا
ضرور ہے۔۔کوئی پہلے سے بھی زیادہ سمجھدار ہوجاتا ہے اور کوئی اپنے ہو ش و
حواس کھو بیٹھتا ہے۔۔۔کوئی بہادر ہوجاتا ہے اور کوئی بھیگی بلی بنا پھرتا
ہے۔۔۔شوبز انڈسٹری میں ا یسے کئی نام ہیں جن کی زندگی میں شادی ایک طوفان
کی طرح آئی اور وہ یکسر بدل گئے |
|
مانی |
ایک دور تھا کہ مانی کے جو منہ میں آتا تھا بنا سوچے
سمجھے بول دیا کرتا تھا۔۔۔پھر کچھ یوں ہوا کہ مانی کی شادی ہوگئی۔۔۔بیگم
تھیں مانی سے بھی دو ہاتھ آگے۔۔۔اس لئے بہتری اسی میں تھی کہ مانی اپنی
زبان کو کنٹرول کرلیں ورنہ بیگم بھی بولنے کی ماہر تھیں۔۔لوگوں نے مانی کی
شخصیت کو بدلتے دیکھا۔۔۔اور اکثر شوز میں مانی اس بات کا کھل کر اقرار کرتے
ہیں کہ شادی کے بعد مجھ میں کافی تبدیلی آئی ہے۔۔۔ |
|
|
منیب بٹ |
اداکار منیب بٹ بولتے تو آج بھی اتنا ہی ہیں لیکن وہ لا
ابالی پن اور وہ ناسمجھ انداز اب ماضی کا حصہ بن چکا ہے۔۔منیب بٹ ان لوگوں
میں سے ہیں جو اچھی طرح جانتے ہیں کہ جب کوئی رشتہ نبھانا ہو تو اسے آپ کا
سو فیصد ساتھ چاہئے ہوتا ہے۔۔۔وہ اکثر یہ بات بتاتے ہیں کہ پہلے میں شام
میں دوستوں کے ساتھ زیادہ رہتا تھا لیکن اب یہ احساس ہوتا ہے کہ ایمن اور
میری بچی میرا انتظار کرتے ہیں۔۔ان کا حقْ مجھ پر سب سے زیادہ ہے۔۔۔تو میں
گھر بھاگ جاتا ہوں- |
|
|
فیصل قریشی |
پہلی شادی کا تو نہیں پتہ لیکن فیصل قریشی
اپنی بیگم ثنا کے ساتھ ایک بالکل بدلے ہوئے انسان کی طرح زندگی گزارتے
ہیں۔۔۔یہ وہ فیصل قریشی ہیں جو ثنا سے مشورہ کئے بغیر کچھ نہیں
خریدتے۔۔بولتے وقت سوچتے ہیں کہ ثنا اس بات کا برا ہی نامان جائے۔۔۔یوں تو
ان دونوں کی بہت اچھی کیمسٹری ہے لیکن فیصل قریشی نے اپنی بہت ساری عادتوں
کو اس شادی کے بعد بدل ڈالا ہے۔۔۔ |
|