|
|
گزشتہ شب ڈرامہ سیریل “دل نا امید تو نہیں“ کی آخری قسط
نشر ہوئی جس کے بعد ٹوئیٹر اور فیس بک پر ستائشی تبصروں کی بھرمار ہوگئی۔
یہاں تک کہ ٹی وی اداکار بھی ڈرامے اور اداکارہ یمنیٰ ذیدی کی تعریفیں کرتے
نہیں تھک رہے۔ اس ڈرامے میں یمنیٰ نے ایک طوائف کا کردار ادا کیا ہے جس کا
نام “سنبل“ ہے۔ |
|
ڈرامہ سیریل دل نا امید تو نہیں “کشف فاؤنڈیشن“ کا ڈرامہ
ہے جنھوں نے خواتین اور بچوں کے حساس موضوعات پر پہلے بھی کئی ڈڑامے لکھے۔
اس ڈرامے کو ممتاز رائٹر آمنہ مفتی نے تحریر کیا ہے البتہ یمنیٰ اور وہاج
علی نے ڈرامے کے کرداروں سے بھرپور انصاف کیا ہے۔ ڈرامے کے اختتام پر ایک
صارف علیزے لکھتی ہیں “کیا اختتام ہے۔۔۔ ہم یقیناً اس ماسٹر پیس کو یاد
رکھیں گے“ |
|
|
|
جبکہ ڈرامے میں یمنیٰ کے ساتھی اداکار وہاج علی، یمنیٰ
کو سراہتے ہوئے لکھتے ہیں کہ “یمنیٰ ایک بہترین اداکارہ ہیں یہ ہماری خوش
قسمتی ہے کہ وہ ہمارے ساتھ ہیں“ وہاج کی پوسٹ کے ساتھ ہی ثروت گیلانی بھی
ان کی تائید کرتی دیکھی جاسکتی ہیں جو کہ خود بھی ایک مشہور اور باصلاحیت
اداکارہ ہیں |
|
|
|
مونا نامی صارف کہتی ہیں کہ یمنیٰ نے سمنبل اور راکھی
دونوں کے کردار بہترین انداز میں نبھائے ہیں |
|
|
|
مجھے امید نہیں تھی کہ ۔۔۔ |
کچھ دن پہلے ایک انٹرویو میں یمنیٰ زیدی نے ڈرامے میں
اپنے کردار پر بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ “مجھے امید نہیں تھی کہ یہ ڈرامہ
اتنا کامیاب ہوگا۔ میں نے اس ڈرامے میں کام کرنے کی حامی اس لئے بھری کہ
میں یہ کردار ادا کرنا چاہتی تھی اس کے علاوہ مجھے رائٹر اور ڈارئیریکٹر پر
پورا بھروسہ تھا“ |
|