|
|
بارہا کوئی نا کوئی اسکینڈل نظروں کے سامنے سے گزرتا ہے
اور لوگوں کو لگتا ہے کہ ان کی اب تو شادی ہوجائے گی لیکن ایسا ہوتا نہیں،
مگر کچھ اسکینڈل ایسے ہوتے ہیں جو وائرل ہوتے ہیں اور پھر ان کی شادی کی
خبر بھی آجاتی ہے۔۔۔ |
|
آئمہ بیگ اور شہباز شگری |
ایک زمانے تک آئمہ بیگ کو کہا جاتا رہا کہ وہ کسی کی
محبت میں گرفتار ہو چکی ہیں۔۔۔پھر ان کو اکثر تصاویر میں مختلف مقامات پر
شہباز شگری کے ساتھ دیکھا گیا۔۔۔لوگوں نے کہا کہ ان کا تو آپس میں کوئی چکر
ہے ۔۔۔لیکن یوں بھی محسوس ہوا کہ اس میں شادی والے رنگ نظر نہیں آرہے۔۔۔اور
یہ چکر اسکینڈل کے نام سے ہی رہ جائے گا۔۔۔کچھ دن قبل اس اسکینڈل پر منگنی
کا ٹھپہ لگ ہی گیا اور یہ ثابت ہوا کہ آئمہ نے اور شہباز نے اس چکر کو شادی
کے لئے ہی چنا تھا۔۔۔ |
|
|
شہروز اور صدف کنول |
جب شہروز سبزواری کی نئی نئی علیحدگی کی باتیں گردش کرنے
لگیں کہ سائرہ اور ان کا تعلق ختم ہو رہا ہے تو انہی دنوں ایک خبر یہ بھی
آئی کہ صدف کنول اور شہروز کے درمیان کوئی سلسلہ ہے۔۔۔شہروز نے اس بات سے
سختی سے انکار کیا اور کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔۔۔لوگوں نے پھر بھی اس
خبر پر مختلف ذرائع سے سچائی کے ٹھپے لگائے لیکن صدف اور شہروز کے ہمیشہ
انکار ہی سامنے آئے۔۔۔اور پھر جیسے ہی طلاق کی خبر سچ ہوئی تو شہروز نے تو
باقاعدہ صدف سے شادی کا اعلان ہی کردیا۔۔۔یعنی اسکینڈل بنا سچ۔۔۔ |
|
|
حنا الطاف اور آغا علی |
حنا الطاف کی سالگرہ پر ایک شخص بہت اہتمام کرتا ہے اور
باقاعدہ سرپرائز دیتا ہے۔۔۔لوگوں نے اس ویڈیو پر یہ بھی کہا کہ لگتا ہے
دونوں کے درمیان کوئی سین ہے۔۔۔یہ شخص تھا آغا علی۔۔۔لیکن آغا کی زندگی سے
سارہ خان کے جانے کے بعد یہ لگتا نہیں تھا کہ وہ انڈسٹری میں ہی کسی کو
اپنی زندگی کا ساتھی چنیں گے۔۔۔جب حنا الطاف کے ساتھ ان کا اسکینڈل سامنے
آیا تو کچھ ہی دنوں بعد ان کے نکاح کی تصاویر بھی آگئیں ۔۔۔یعنی انہوں نے
اپنے اسکینڈل کو زیادہ لمبی زندگی نہیں دی اور شادی کا نام دے دیا۔۔۔ |
|