میں کیا کروں میری ہنسی نکل جاتی ہے۔۔۔بات بات پر ہنسنے والی ادکارائیں

image
 
ہنسنا تو زندہ دل ہونے کی نشانی ہے ۔۔۔جب کوئی بہت زیادہ ہنستا ہے تو اس کی خوشی کا اندازہ ہوتا ہے اور اس کے اندر کے سکون کی جھلک اس کی آنکھوں اور اس کی مسکراہٹ میں واضح نظر آتی ہے۔۔۔شوبز میں بھی کچھ ایسی حسینائیں ہیں جو اس وجہ سے اور بھی مشہور ہیں کہ ان کی ہر بات پر ہنسی نکل جاتی ہے ۔۔۔
 
 سارہ خان
سارہ خان کو ہنسنے کے لئے کوئی موقع نہیں چاہئے ہوتا بلکہ اس کے لئے وہ کسی بھی وقت تیار رہتی ہیں۔۔۔لوگ چاہے کتنی ہی باتیں بنائیں لیکن سارہ کی ہنسی کو کنٹرول کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔۔۔سارہ کی شادی پر بھی لوگوں نے بڑی باتیں بنائیں کہ ان کے تو دانت ہی نہیں بند ہو رہے لیکن در حقیقت یہ کوئی جان بوجھ کر نہیں کیا گیا بلکہ سارہ خان اپنے گھر اور خاندان میں بھی اسی حوالے سے مشہور ہیں کہ انہیں ہر بات پر ہنسی آجاتی ہے۔۔۔
image
 
سبینہ فاروق
نئے آنے والی لڑکیوں میں ایک نام سبینہ کا بھی ہے جنہوں نے کام تو اتنا نہیں کیا لیکن ان کی پرکشش شخصیت اور ایک زندہ دل مسکراہٹ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔۔۔۔سبینہ کا سینس آف ہیومر بھی ایک مارننگ شو میں کافی پسند کیا گیا اور یہ اندازہ ہوا کہ اسلام آباد کی یہ لڑکی نا صرف ہنسنا جانتی ہے بلکہ کافی زندہ دل بھی ہے۔۔۔
image
 
سجل علی
سجل علی کی مسکراہٹ دیکھ کر ہی احد رضا میر ان پر فدا ہوئے تھے کیونکہ انہوں نے بھی اتنی زندہ دل مسکراہٹ نہیں دیکھی تھی۔۔۔سجل کے قریب رہنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ جو اس کا دوست ہے وہ اپنی ہنسی پر کنٹرول نہیں رکھ سکتا کیونکہ سجل کا نا صرف سینس آف ہیومر کمال ہے بلکہ وہ خود بھی جب ہنستی ہیں تو اپنا کنٹرول کھو دیتی ہیں۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: