|
|
کہتے ہی شادی ایک خوشی کا نام ہے ۔۔۔ لیکن اکثر ایسا
ہوتا ہے کہ زندگی میں اگر کوئی ایک خوشی آئے تو اس کے بعد کوئی تکلیف کا
لمحہ بھی آتا ہے جو اس خوشی کی وجہ سے تکلیف کو کم ضرور کردیتا ہے لیکن اس
درد کو بھلانا مشکل ہوجاتا ہے۔۔۔شوبز میں ایسے کچھ ستارے ہیں جنہیں شادی کی
خوشی ملی لیکن اس کے کچھ ہی عرصہ بعد انہوں نے غم کا پہاڑ دیکھا۔۔۔ |
|
سعدیہ امام |
اداکارہ اور میزبان سعدیہ امام آج کل اسکرین سے غائب ہیں
کیونکہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ ایک فیملی ٹائم گزارنے میں مصروف ہیں لیکن
سعدیہ عموماً اپنی زندگی کا وہ مشکل ترین وقت بتاتی ہیں جب ان کا نکاح ہوا
اورایک سال بعد ان کی رخصتی تھی اور مایوں والے دن ان کی والدہ کا انتقال
ہوا۔۔۔ چالیسویں تک کا انتظار کرکے سادگی سے ان کی رخصتی کی گئی۔۔۔ سعدیہ
امام بتاتی ہیں کہ مجھے خوشی ملی ضرور لیکن اس کے ساتھ ہی ایک بہت بڑا غم
تھا جو میں نے سہا۔۔۔ |
|
|
ایمن خان |
سب کو ہی فکر تھی کہ ایمن کی شادی بہت کم عمر میں
ہو رہی ہے۔۔۔لیکن کوئی نہیں جانتا تھا کہ ایمن کے والد کے دل میں کیا ہے۔۔۔
وہ ایمن کی شادی کے کچھ عرصہ بعد ہی اس دنیا سے چلے گئے۔۔۔ بہت خوشی خوشی
اپنی لاڈلی بیٹی کو رخصت کیا اور اس کی بیٹی کی خوشی بھی دیکھی۔۔۔ لیکن پھر
زیادہ وقت جی نہیں پائے۔۔۔ایمن خان اس وقت کو زندگی سے کبھی نہیں بھلا
سکتیں۔۔۔لیکن ان کے شوہر منیب نے اس کڑے وقت میں ان کا بھرپور ساتھ دیا۔۔۔ |
|
|
سعد قریشی |
اداکار سعد قریشی نے ایک سال پہلے ہی اپنی بہترین دوست
میشا سے شادی کا فیصلہ کیا اور دونوں ہی بہت خوبصورت لگ رہے تھے۔۔۔ سعد کو
لگتا تھا کہ زندگی میں اب سوائے خوشیوں کے کوئی بات نہیں ہوگی لیکن ان کی
والدہ جو بہت اچھی دوست بھی تھیں ان کی، کرونا کی جنگ میں بازی ہار
گئیں۔۔۔سعد کی خوشیوں کو ابھی زیادہ عرصہ نہیں ہوا تھا کہ وہ اس شدید صدمے
سے دو چار ہوئے۔۔۔ |
|