|
|
کیمرہ سے محبت ہی تو کئی ستاروں کو شوبز کی دنیا میں
کھینچ کر لے آئی۔۔۔اب جب کوئی اس محبت کی راہ میں بنتا ہے رکاوٹ یا مانگتا
ہے اپنا حصہ تھوڑا زیادہ تو برا تو لگے گا نا۔۔۔شوبز میں ایسے کئی ستارے
ہیں جو اس معاملے میں خاصے حساس ہیں کہ ان کے ساتھ کون کام کر رہا ہے اور
کیا اس کی موجودگی میں ان کی اپنی موجودگی پر اثر تو نہیں ہو رہا۔۔۔ |
|
احسن خان |
یوں تو احسن ہیں بڑے دل والے۔۔۔جب بھی ان کے حوالے سے
کوئی ویڈیو آئی تو وہ کسی نا کسی کی مدد کرتے یا پھر کسی اچھے جذبے کے ساتھ
ہی نظر آئے۔۔۔ لیکن اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ وہ اتنے اچھے ہوجائیں کہ
اپنی جگہ ہی چھوڑ دیں۔۔۔احسن جب بھی کسی کے ساتھ کام کرتے ہیں تو کوشش کرتے
ہیں کہ ان کا کیمرہ اور ان کا سامنے آنا متاثر نا ہو۔۔۔ ایک دور میں انہوں
نے صنم جنگ کے ساتھ مارننگ شو کیا وقتی طور پر تو انہیں یہی فکر رہتی تھی
کہ شو کا آغاز وہ کریں۔۔۔۔پھر جب وہ کسی ساتھی میزبان کے ساتھ شو کی
میزبانی کرتے ہیں تو یہ فکر ان کے چہرے پر کافی نمایاں نظر آتی ہے۔۔۔اکثر
ایسا لگتا ہے کہ وہ پوچھ رہے ہوں کہ کیمرہ میرے اوپر ہے؟ |
|
|
عدنان صدیقی |
اداکار عدنان صدیقی کسی سے نا تو جلتے ہیں اور نا ہی کسی
کے ساتھ کام کرنے سے کتراتے ہیں لیکن وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ کس طرح سے
کیمرہ کو اپنی طرف رکھنا ہے۔۔۔جیتو پاکستان کے شو میں بارہا ایسا ہوا کہ وہ
فہد مصطفیٰ کی بات پوری ہونے سے پہلے ہی کسی نا کسی طرح اپنی کوئی بات کرکے
کیمرہ کو اپنی طرف متوجہ کرلیتے۔۔۔وہ اس بات سے اچھی طرح واقف ہیں کہ شو کے
دوران جیت اسی کی جس کی طرف کیمرہ۔۔۔۔ |
|
|
میرا |
اداکارہ میرا کو یہ بات خوب اچھی طرح پتہ ہے کہ کب اور
کس طرح کیمرہ کو اپنی طرف متوجہ کرنا ہے اور وہ یہ کھیل اکثر بہت ہی
ہوشیاری کے ساتھ کھیل جاتی ہیں لیکن کسی کو کانوں کان خبر نہیں ہو پاتی ۔۔۔
میرا کو یہ بات بالکل نہیں پسند کہ انہیں شو میں بلایا جائے لیکن ان سے بات
کم کی جائے۔۔۔وہ بہانے بہانے سے کوئی نا کوئی ایسا موضوع یا مذاق چھیڑ دیتی
ہیں جو ساری توجہ ان کی طرف لے جائے- |
|